The Dawn News - Life & Style

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد انجلینا جولی کا اہم فیصلہ
مشہور زمانہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی اداکار بریڈ پٹ سے طلاق کو 3 سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم وہ اس تجربے کی تلخ یادوں کو اب تک نہیں بھولیں۔

یو ایس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی ہمیشہ سے ہی بریڈ پٹ کو ان کے بچوں کی زندگی تباہ کرنے کا ذمہ دار سمجھتی ہیں اور اب ایک نئے انکشاف کے مطابق وہ کبھی بھی بریڈ پٹ سے شادی کرنے کی خواہشمند تھی ہی نہیں۔

اداکارہ سے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ انجلینا جولی کو اس شادی کے ٹوٹنے سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ وہ خود کبھی بریڈ پٹ سے شادی کرنا نہیں چاہتی تھیں۔

دونوں نے ایک ساتھ چند فلمیں بھی کیں—فائل فوٹو: میری کلیری

ذرائع کے مطابق انجلینا جولی کا ماننا ہے کہ بریڈ پٹ نے ان پر شادی کرنے کے لیے زور دیا، تاہم اس شادی کے اتنے برے نتیجے کے بعد اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی دوبارہ شادی نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی اور براڈ پٹ میں باضابطہ طلاق، دونوں غیر شادی شدہ قرار

انجلینا جولی کے مطابق بریڈ پٹ کے رویے سے صرف ان کی ہی نہیں بلکہ ان کے بچوں کی بھی زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ 'میں اپنے بچوں کو لے کر کسی دوسرے ممالک رہنا چاہتی تھی، تاہم میں یہ بھی نہیں کرسکتی، کیوں کہ اس وقت میں وہیں رہنے پر مجبور ہوں جہاں میرے بچوں کے والد زندگی گزار رہے ہیں'۔

ان دونوں کے 6 بچے ہیں — فوٹو/ ٹوئٹر

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اور بریڈ پٹ کے درمیان بچوں کو لے کر بہت جھگڑے ہوئے۔

انجلینا جولی کے مطابق 'بریڈ ایک ہی جگہ رہنا چاہتے تھے تاکہ بچوں کی زندگی میں توازن برقرار رہے تاہم میری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ بچوں کو دوسرے ممالک لے کر جایا جائے تاکہ وہ مختلف زبانیں سیکھ سکیں اور نئے تجربے حاصل کرسکیں'۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی، تاہم ان دونوں کے درمیان تعلقات 2005 سے استوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی چوتھی اور براڈ پٹ دوسری شادی کرنے کو تیار

جوڑے نے 6 بچوں کو گود بھی لیا تھا اور ان میں طلاق بھی بچوں کو وقت نہ دینے اور مبینہ طور پر براڈ پٹ کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے پر ہوئی تھی۔

براڈ اور جینیفر پہلے بھی شادی کر چکے ہیں—فوٹو: گوسپ کوپ

55 سالہ براڈ پٹ کے انجلینا جولی سے قبل جینفر آنسٹن سے تعلقات تھے، ان دونوں کے درمیان 1998 میں تعلقات استوار ہوئے، جس کے 2 سال بعد 2000 میں دونوں نے شادی کی تھی۔

ان کی شادی محض 5 سال ہی چل سکی تھی اور دونوں نے جنوری 2005 میں علیحدگی اختیار کرلی، جس کے بعد اسی سال اکتوبر میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔