The Dawn News - Sport - Cricket

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے
پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے قبل 16 سالہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، اس موقع پر نوجوان فاسٹ باؤلر کی آنکھیں نم ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا اور انہوں نے اپنا ٹور جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تدفین میں شرکت نہیں کی تھی۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 16 سالہ نسیم شاہ کو حتمی الیون میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہرعلی نے کہا تھا کہ ‘ہم حتمی ٹیم کا اعلان صبح کریں گے لیکن نسیم شاہ اس ٹیم کا حصہ ہوں گے کیونکہ وہ بہترین باؤلنگ کررہے ہیں’۔

اظہرعلی نے کہا کہ ‘اس معیار تک ہرکھلاڑی اتنی جلدی نہیں پہنچ سکتا لیکن چند ایسے ہوتے ہیں جو اس قدر باصلاحیت ہوتے ہیں اور وہ ان میں سے ایک ہے’۔

مزید پڑھیں:رکی پونٹنگ نے آسٹریلین باؤلرز کو بابر اعظم کے خطرے سے خبردار کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم سب ان کے کامیاب کیریئر کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں’۔

سیریز کے پہلے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں نوجوان باؤلر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  ‘جب پہلی مرتبہ میں نے ان کو دیکھا تو میں حیران ہوگیا تھا کیونکہ باؤلنگ پر ان کی گرفت تھی اور پیس بھی تھا اور ان سے اہم ٹمپرمنٹ ہے اور انہیں باؤلنگ کراتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے’۔

آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں انہیں نوجوان باؤلر کے طور پر تحفظ کی ضرورت نہیں پڑے گی جبکہ میچ کے لیے وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘انہوں نے فرسٹ کلاس میں میری کپتانی میں کھیلا ہے اس لیے مجھے ان کی باؤلنگ اور فٹنس پر کوئی شک نہیں ہے’۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ ‘ جب ٹیم میں آئے تھے کسی حد تک شرمیلے تھے’ لیکن وہ انٹرنیشنل کیریئر کے لیے پرعزم ہیں حالانکہ اس سیریز سے قبل ہی ان کی والدہ کا انتقال ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصباح نے باؤلرز کو اسمتھ کی کمزوریوں کو نشانہ بنانے کا ہدف دیدیا

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ‘ان کی والدہ کا انتقال گزشتہ ہفتے ہوا ہے جو ان کے لیے بہت مشکل مرحلہ ہے لیکن اگلے ہی روز انہوں نے باؤلنگ کی جو ہمارے لیے بھی بڑی مشکل چیز تھی’۔

آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ آئن کریگ کے پاس ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 1953 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 17 برس کی عمر میں قائم کیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان نے اچھی تیاری کی ہے اور سائیڈ میچوں میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

نسیم شاہ کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بیٹنگ میں کپتان اظہرعلی کے علاوہ نائب کپتان اسد شفیق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان بھی اہم ہیں تاہم حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے پہلے کردیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچ ہوں گے پہلا میچ 21 نومبر سے 25 تک برسبین اور دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔