The Dawn News - Opinions

ہم کیوں ناکام ہوتے رہے اور بنگلہ دیش کامیاب کیسے ہوتا رہا؟
لکھاری سابق سول سرونٹ ہیں۔

کچھ کے لیے یہ بات کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوگی اور کسی کے لیے یہ امید کی کرن ہوگی، اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت مولانا فضل الرحمٰن کا مقابلہ کرتے کرتے، کسی نہ کسی معیشت کو سہارتے دیتے ہوئے، چند ’جگاڑو‘ کام کرتے اور درخت لگاتے لگاتے اپنے 5 سال مکمل کرلے۔

اب تو حکمراں جماعت کی جانب سے بدعنوانوں کو جیل میں ڈالو پر مبنی یک نکاتی ایجنڈا غیر مؤثر قانونی نظام کی وجہ سے ناکام ہوگیا ہے۔ (یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ اعلی سیاسی شخصیت پر لگنے والے تمام کیسوں میں صرف العزیزیہ کیس پر ہی سزا سنائی گئی ہے، وہ بھی ایسے جج کی طرف سے جو مختلف حوالے سے متنازع رہے ہیں)۔ پھر نواز شریف اور آصف زرداری جیسے تجربہ کار سیاستدانوں کو ان کی بیماری کی وجہ سے ہمدردی بھی مل گئی۔

چنانچہ 2023 کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی کامیابی کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور اگر ایسا ہوا تو ہم ایک پھر اسی جگہ پر آجائیں گے جہاں پر پہلے تھے، بلکہ اس سے بھی پیچھے چلے جائیں گے کیونکہ تب تک طاقتور اور بدعنوان عناصر پاکستان کے کمزور عدالتی نظام کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کی خوب مشق بھی کرچکے ہوں گے۔

پھر تب تک تبدیلی کی امید دلانے والے ایماندار اور کرشماتی لیڈر کو آزمایا جاچکا ہوگا اور وہ ناکام رہا ہوگا، اور غریبوں کا مستقبل تاریک اور امیروں کا روشن ہوگا۔ بدقسمتی سے ہمیں یہی منظرنامہ مستقبل میں بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے لیکن ہاں اگر حکومت چاہے تو وہ کرپشن کے خلاف جنگ کے علاوہ دیگر جگہوں پر دھیان دیتے ہوئے منظرنامے کو بدل سکتی ہے۔

اگرچہ گزشتہ 30 برسوں سے اقتدار میں آنے والی ہر حکومت ہمیں اقتصادی کامیابی کی کہانیاں تو بیجتی آرہی ہیں، لیکن ان کی زبردست ناکامیوں کا حقیقی اندازہ بنگلہ دیش کی کامیابیوں سے ہوجاتا ہے۔ وہی بنگلہ دیش جو کبھی پاکستان کا محض ایک حصہ تھا وہ آج تمام شعبوں میں ہم پر غیر معمولی سبقت حاصل کرچکا ہے۔

ہم سے جب یہ ملک الگ ہوا تھا تب ہماری آبادی کے مقابلے میں وہاں آبادی زیادہ تھی لیکن آج ان کی آبادی کم و بیش 16 کروڑ 50 لاکھ ہے جبکہ ہماری آبادی 20 کروڑ 80 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم پر مزید 4 کروڑ 30 لاکھ افراد یعنی ایک اچھے خاصے بڑے ملک کی آبادی کے مساوی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا بوجھ ہے۔

عالمی بینک کے مطابق ان کی شرح خواندگی 74 فیصد جبکہ ہماری 59 فیصد ہے۔ سرسری اندازہ لگایا جائے تو بنگلہ دیش کے مقابلے میں ہمارے ہاں ناخواندہ لوگوں کی تعداد دگنی ہے۔ اب ذرا خود ہی سوچیے کہ اس قدر بھاری ناخواندگی نظام پر کتنا بوجھ بنتی ہوگی۔

آج بنگلہ دیش کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے ان کی شرح پیداوار 5  فیصد سے زائد رہی ہے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس یہ شرح 7 فیصد سے تجاوز کرچکی ہوگی۔

دوسری طرف ہماری شرح پیداوار 3 فیصد کے آس پاس ہی بھٹک رہی ہے۔ 2018ء میں بنگلہ دیش کی فی کس آمدنی ایک ہزار 750 ڈالر جبکہ ہمارے ہاں ایک ہزار 580 ڈالر تھی۔

آئی ٹی سی کے ٹریڈ میپ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں بنگلہ دیش کی برآمدات کا حجم 45 ارب ڈالر جبکہ ہماری برآمدات کا حجم محض 24 ارب ڈالر رہا۔ بنگلہ دیش بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا سب سے بڑا گارمینٹ برآمد کار بن چکا ہے، جبکہ اس میدان میں ہم دُور دُور تک نظر نہیں آتے، اس کے باوجود کہ ہم اپنی کپاس خود اگاتے ہیں اور ہمیں اونی کپڑے کی کوئی کمی نہیں، جبکہ بنگلہ دیش کپاس کو درآمد کرتا ہے۔

بنگلہ دیش یادِ ماضی میں گم ہوکر اپنا وقت اور توانائی ضائع نہیں کر رہا بلکہ اس ملک نے خود کو 100 خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کا ہدف دیا ہوا ہے، جن میں سے 11 مکمل اور 79 زیرِ تعمیر ہیں۔

تمام زاویوں سے جائزہ لیا جائے تو ان کی اس اقتصادی کامیابی کی وجہ یہ نہیں کہ وہ اپنی فوج پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کرتے ہیں، جیسا کہ ہمارے چند دانشور ہمیں بتاتے ہیں، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے چھوٹے قرضوں پر مبنی منصوبوں کے ذریعے اپنی خواتین کو خودمختار بنانے پر دھیان دیا اور تعلیم پر توجہ مرکوز رکھی۔

بنگلہ دیش میں تیار گارمینٹ کی تقریباً 5 ہزار صنعتیں اس کی جی ڈی پی میں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ شعبہ لاکھوں کی تعداد میں ورکرز کو روزگار مہیہ کرتا ہے، جن میں سے 80 فیصد ورکرز خواتین ہوتی ہیں۔

اگرچہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم آمدنی لینے پر مجبور کیے جانے کا استحصالی مسئلہ اپنی جگہ موجود ہے لیکن افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے غیر ارادی نتائج برآمد ہوئے ہیں، اور وہ اس طرح کہ کم عمری کی شادیوں کا رجحان دم توڑتا جارہا ہے جس کی وجہ سے خاندانی منصوبہ بندی میں خواتین کی مرضی کو زیادہ اہمیت حاصل ہوجاتی ہے۔

تو اس پوری بات سے عمران خان کون سا سبق حاصل کرسکتے ہیں؟ ہمارے ملک کی 72 سالہ تاریخ میں جتنے بھی حکمران اقتدار میں آئے ان میں سے ہر کسی نے دانستہ یا نادانستہ طور پر اپنے پیچھے ایک لیگیسی چھوڑی لیکن اب تک ان میں سے کوئی بھی لیگیسی گیم چینجر ثابت نہیں ہوا ہے۔

ایوب خان نے ہمیں اپنے صنعتی اور زرعی انقلاب سے ہم کنار کروایا، ذوالفقار علی بھٹو نے غربا کو اپنے حقوق کی آگاہی دی، ضیاالحق نے ہمیں مدرسہ کلچر بخشا، بے نظیر بھٹو کی بعد از مرگ لیگیسی نے بی آئی ایس پی (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) دیا (اس کے علاوہ مجھے ان کی کوئی دوسری لیگیسی نظر نہیں آتی) جبکہ نواز شریف نے ہمیں موٹروے اور انفرااسٹرکچر کے منصوبوں سے نوازا۔

لہٰذا عمران خان کو چاہیے کہ وہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی ایک خاص شعبے کی نشاندہی کریں اور اسے اپنی ترجیحات میں شامل کریں، ورنہ ان کے حصے میں صرف اور صرف یہ اعزاز ہوگا کہ ان کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی اور کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔

اگرچہ پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں متعارف کروائے گئے متعدد منصوبے (جنگل کاری، احساس، یکساں نصاب، وغیرہ) پر کام تو اپنی جگہ جاری رکھا جاسکتا ہے لیکن اگر وزیرِاعظم ملک کی تقدیر بدل دینے والا کوئی کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انہیں تعلیم (بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم) کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے پاکستان کے دیہی علاقوں میں انقلاب لانا ہوگا۔

اگر پاکستان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کے نقشِ قدم پر چلنا ہوگا۔ جہاں تک تعلیم کا تعلق ہے تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ لازم ہے کہ وزیرِاعظم سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی یونین کے معاملے کو جلد از جلد نمٹائیں۔ ان اساتذہ کو مقامی سیاسی آقاؤں سے رہائی دلوانی پڑے گی اور ان سے کام لینا ہوگا۔

یہی وہ 5 لاکھ سرکاری اساتذہ ہیں جن کے ہاتھوں میں ملک کا مستقبل ہے اور اگر عمران خان ان سے کام لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یوں وہ اس ملک کو ترقی کی ناقابلِ تسخیر بلندیوں تک پہنچانے کی راہ ہموار کرلیں گے اور سابقہ حکمرانوں کے مقابلے میں اپنے پیچھے بے مثال لیگیسی چھوڑ جائیں گے۔

یہ مضمون 22 نومبر 2019ء کو ڈان اخبار میں شائع ہوا۔