The Dawn News - Sport - Cricket

دوسرا ٹیسٹ:بنگلہ دیش 106 رنز پر آؤٹ، بھارت کی پہلے ہی روز برتری
بھارت کی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 106 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد 3 وکٹوں پر 174 بنا کر پہلی اننگز میں 68 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بری طرح ناکام ہوا۔

بھارت کے فاسٹ باؤلر اشانت شرما نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو پے درپے آؤٹ کرکے مختصر اسکور تک محدود رکھا اور صرف 3 بلے باز دوہرے ہندسے کو عبور کرسکے۔

بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز امرالقیس 4 رنز، محمد متھن، مومن الحق اور مشفق الرحیم صفر پر پویلین لوٹے جس کے بعد محموداللہ کو 6 رنز بنانے کے بعد اشانت شرما نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 130رنز سے شکست

شادمان اسلام اور لٹن داس دو ایسے بلے باز تھے جنہوں نے بالترتیب 29 اور 24 رنز بنائے اور نعیم حسن 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی ٹیم 100 رنز کا ہندسہ عبور کرسکی۔

مہمان ٹیم کے بلے باز بھارت کے فاسٹ باؤلرز کے سامنے کھڑے ہونے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور ٹیم کو مشکل سے دوچار کردیا۔

بھارت کی جانب سے اشانت شرما نے 5، یادیو نے 3 اور گزشتہ میچ کے ہیرو محمد شامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایڈن گارڈنز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز جب بھارت نے اپنی پہلی اننگز شروع کی تو اس کو پہلا نقصان 26 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب میانک اگروال 14 رنز بنا کر الامین حسین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

مایہ ناز بلے باز روہت شرما بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور اس وقت بھارت کا مجموعی اسکور صرف 43 رنز تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شفالی ورما نے ٹنڈولکر کا کئی سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے پوجارا کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو 137 تک پہنچایا۔

چتیشور پجارا آوٹ ہونے والے بھارت کے تیسرے بلے باز تھے جو 55 رنز بنا کر عبادت حسین کی دوسری وکٹ بن گئے۔

کپتان کوہلی نے راہانے کے ساتھ مل کر اسکور کو مزید آگے بڑھایا اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔

بھارت نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 174 رنز بنا کر بنگلہ دیش پر 68 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

ویرات کوہلی 59 اور راہانے 23 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔