The Dawn News - Life & Style

طلاق کے بعد جینیفر آنسٹن طلاق یافتہ مرد سے محبت کی خواہاں
گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بناکر ریکارڈ بنانے والی 50 سالہ جینیفر آنسٹن سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ طلاق کے ایک سال بعد طلاق یافتہ اداکار جونی ڈیپ سے محبت کی خواہاں ہیں۔

جینیفر آنسٹن نے گزشتہ برس فروری میں 42 سالہ اداکار جسٹن تھیوروکس سے طلاق لے لی تھی۔

جینیفر آنسٹن اور جسٹن تھیوروکس کی شادی محض 3 سال ہی چل سکی تھی، دونوں نے 2015 میں شادی کی اور 2018 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

دوسری شادی کی ناکامی سے پہلے بھی جینیفر آنسٹن کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور انہوں نے پہلے شوہر اداکار براڈ پٹ سے بھی طلاق لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر آنسٹن کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم

جینیفر آنسٹن اور براڈ پٹ نے 2000 میں شادی کی تھی، تاہم 5 سال بعد ہی دونوں کی 2005 میں طلاق ہوگئی تھی۔

پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد ابتدائی طور پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ جینیفر آنسٹن نے فروری 2018 میں طلاق کے بعد واپس اپنے پہلے شوہر براڈ پٹ سے تعلقات استوار کرلیے۔

جینیفر آنسٹن اور جسٹن تھیو روکس کے درمیان گزشتہ برس فروری میں طلاق ہوئی—فوٹو: ڈیلی میل

تاہم ان خبروں کی تصدیق نہ ہوسکی تھی اور بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ جینیفر آنسٹن نے ساتھی اداکار لینارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرلیے، تاہم ان خبروں کی بھی تصدیق نہ ہوسکی تھی۔

لیکن اب جینیفر آنسٹن کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ طلاق یافتہ اداکار جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہیں۔

برطانوی اخبار ’انٹرنیشنل بزنس ٹائمز‘ کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے خبریں ہیں کہ جینیفر آنسٹن لینارڈو ڈی کیپریو اور جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

جینیفر آنسٹن نے پہلی شادی براڈ پٹ سے کی تھی—فائل فوٹو: اے پی

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر گزشتہ سال جینیفر آنسٹن نے اپنے دوستوں کو کہا تھا کہ وہ ان کی اداکار لینارڈو ڈی کیپریو سے ملاقات کا انتظام کریں، کیوں کہ وہ ان میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔

مزید پڑھیں: جینیفر آنسٹن دوسری شادی ناکام ہونے پر پہلے شوہر سے تعلقات کی خواہاں

تاہم بعد ازاں جینیفر آنسٹن کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ اداکارہ نے ایسی کوئی بات نہیں کہی اور وہ لینارڈو ڈی کیپریو میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

جینیفر آنسٹن اب ایک ایسے مرد کے ساتھ تعلقات کی خواہاں جو ان کی ہر وقت نگرانی نہ کرے—فوٹو: لاس اینجلس ٹائمز

ان خبروں کے بعد گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ جینیفر آنسٹن نے 2017 میں بیوی امبر ہیرڈ کو طلاق دینے والے اداکار جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہیں۔

آئی بی ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جینیفر آنسٹن دراصل ایک ایسے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتیں ہیں جو ہر وقت ان کی نگرانی نہ کرے اور وہ کسی سیکیورٹی گارڈ کی طرح ان کا پیچھا نہ کرے۔

ساتھ ہی رپورٹس میں اداکارہ کے قریبی ذرائع سے بتایا گیا کہ جینیفر آنسٹن نے اداکار جونی ڈیپ کو اچھا شخص سمجھتی ہیں اور ان کے حوالے سے خیال کرتی ہیں کہ وہ بھی ان کی طرح طلاق یافتہ زندگی گزار رہے ہیں۔

جونی ڈیپ پر اہلیہ امبر ہیرڈ نے تشدد کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد دونوں میں 2017 میں طلاق ہوگئی تھی —فائل فوٹو: گالا ڈی

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگرچہ ماضی میں جینیفر آنسٹن نے اپنے دوستوں کو جونی ڈیپ سے ملاقات کروانے کے لیے کہا تھا، تاہم ان کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی اور اب اداکارہ ان سے ملاقات کی خواہاں نہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق جینیفر آنسٹن کے قریبی ذرائع نے کہا کہ ان کے لینارڈو ڈی کیپریو اور جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی خواہش کی خبریں جھوٹی ہیں، اداکارہ نے کبھی بھی ایسی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگرچہ جینیفر آنسٹن طلاق کے بعد کسی مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتی ہیں، تاہم یہ خبریں غلط ہیں کہ وہ لینارڈو ڈی کیپریو اور جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہیں۔

لینارڈو ڈی کیپریو کے بھی متعدد اداکاراؤں کے ساتھ نام جوڑے جاتے رہے ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک