The Dawn News - Pakistan - Balochistan

اردن کی شہزادی سارا زید کا کوئٹہ کا دورہ
کوئٹہ: اردن کی شہزادی سارا زید نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی سے ملاقات کی۔

وہ اقوامِ متحدہ کی مشیر خاص برائے ورلڈ فوڈ پروگرام کی حیثیت سے ماؤں اور بچوں کی صحت اور غذائیت کے حوالے سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان  کے ساتھ ملاقات کے دوران شہزادی نے ماؤں اور بچوں کی غذائیت، صحت، ویکسینیشن اور قوت مدافعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ نیدرلینڈز کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد

جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں بتایا کہ ’ہم صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہیں‘۔

وزیراعلیٰ نے شہزادی سارا زید کو بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں بیماریوں کے خاتمے کے لیے انسداد پولیو مہم اور ویکسین پروگرام سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شہزادی سارا زید نے ماؤں اور بچوں کی صحت کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

واضح رہے کہ غذائیت کی شدید کمی اور خوراک کا عدم تحفظ وہ اہم چیلنجز ہیں جن کا پاکستانی خواتین اور بچوں کو سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا 5 روزہ دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ

مذکورہ ملاقات میں بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری، پارلیمانی سیکریٹری بشریٰ رند اور ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر فنبر کرن بھی موجود تھے۔

یہ بات مدِ نظر رہے کہ 2 ماہ کے عرصے کے دوران غیر ملکی شاہی خاندان کی شخصیات کا یہ پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔

اس سے قبل برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن گزشتہ ماہ پہلی مرتبہ 5 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے جس کے بعد نیدر لینڈز کی ملکہ  نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔

خیال رہے کہ ملکہ نیدر لینڈز بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈووکیٹ فنانس فار ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے 3 روزہ دورے پر پاکستان آئی تھیں۔

یہ خبر 27 نومبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔