The Dawn News - Health

دنیا کا پہلا ایچ آئی وی پوزیٹو اسپرم بینک قائم
اگرچہ دنیا بھر میں ’اسپرم بینک‘ موجود ہیں، تاہم نیوزی لینڈ وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے خطرناک وائرس ’ایچ آئی وی‘ میں مبتلا مریضوں کے اسپرم جمع کرنے کا بینک قائم کردیا۔

جی ہاں، نیوزی لینڈ میں تین مختلف اداروں نے مشترکہ طور پر مل کر ’ایچ آئی وی پوزیٹیو اسپرم بینک‘ کو قائم کیا ہے، جس میں اس مرض میں مبتلا افراد اپنے اسپرم عطیہ کر سکیں گے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق نیوزی لینڈ میں قائم کیے گئے دنیا کے پہلے منفرد اسپرم بینک کے قائم کیے جانے کے فوری بعد ایچ آئی وی میں مبتلا تین مرد حضرات نے اپنے اسپرم بھی عطیہ کردیے۔

’ایچ آئی وی اسپرم بینک‘ کو نیوزی لینڈ کے تین مختلف فلاحی اداروں ’نیوزی لینڈ ایڈز فاؤنڈیشن، پوزیٹو ویمن انشورنس اور باڈی پوزیٹو‘ نے مل کر قائم کیا ہے اور مذکورہ تنظیموں نے ملک بھر میں موجود ایچ آئی وی کے مریضوں کو اپنے اسپرم عطیہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایچ آئی وی کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے والا وائرس ہےفوٹو: رائٹرز

مذکورہ اسپرم بینک میں اگرچہ ایچ آئی وی مریضوں کے اسپرم رکھے جائیں گے، تاہم اس بینک میں عطیہ کردہ اسپرم دوسرے انسان میں منتقل ہونے کے بعد وائرس کو نہیں پھیلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں دوسری بار ایچ آئی وی ایڈز کا مریض وائرس سے کلیئر قرار

اسپرم بینک قائم کرنے والے ماہرین کے مطابق اس بینک میں ان ایچ آئی وی مریضوں کے اسپرم رکھے جائیں گے جنہیں یہ مرض لاحق تو ہے، تاہم ان میں اس مرض کی نوعیت اتنی بڑی نہیں ہوگی جو ان کے اسپرم دوسروں میں اس مرض کو منتقل کر سکیں۔

یعنی ’ایچ آئی وی پوزیٹو اسپرم بینک‘ میں ایسے مریضوں کے اسپرم ہوں گے جنہیں یہ مرض تھوڑا ہوگا جو دوسروں میں منتقل نہیں ہوسکے گا۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ ’ایچ آئی وی‘ کا وائرس جنسی تعلقات، خون اور اسپرم کے تبادلے سے دوسروں میں منتقل ہوتا ہے، تاہم مذکورہ بینک میں ایسے مریضوں کے اسپرم رکھے جائیں گے جنہیں یہ مرض انتہائی کم نوعیت کا ہوگا یا پھر وہ اس مرض کو علاج کے ذریعے شکست دینے میں کامیاب گئے ہوں گے۔

دنیا کے اس پہلے منفرد اسپرم بینک میں اسپرم عطیہ کرنے والے تینوں نیوزی لینڈ مرد حضرات کو ایچ آئی وی تشخیص ہوا تھا، تاہم ان میں اب اس مرض کی نوعیت انتہائی کم ہوگئی ہے اور ان کے اسپرم کسی اور میں منتقل کیے جانے سے وائرس منتقل نہیں ہوگا۔

تاہم اس منفرد اسپرم بینک پر دیگر ماہرین نے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

خیال رہے کہ عام طور پر دنیا بھر میں اسپرم بینک موجود ہیں جہاں پر لوگ اپنے اسپرم عطیہ کرتے ہیں اور ان کے اسپرم بانجھ خواتین یا بے اولاد جوڑوں کے علاج میں استعمال کیے جاتے ہیں۔