The Dawn News - Life & Style

بندوقوں، لڑکیوں اور ایکشن سے بھرپور جیمز بانڈ کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘
ہولی وڈ کی جاسوسی سے متعلق معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فلم کی ٹیم نے اس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا۔

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا مداحوں کو طویل وقت سے انتطار ہے اور اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے،دو دن قبل ہی فلم کا مختصر ٹیزر جاری کرتے ہوئے جلد ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اور اب ایکشن، لڑائی، لڑکیوں، رومانس اور سسپینس سے بھرپور سیریز کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا 2 منٹ 35 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم: جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا ٹیزر جاری

’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں ایک بار پھر اور شاید آخری بار برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہی اگلے جاسوس کا کردار نبھانے والی اداکارہ لشانا لائنچ بھی نظر آ رہی ہیں۔

ڈینیئل کریگ آخری بار جیمز بانڈ بنے ہیں—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں برطانوی جاسوس جیمز بانڈ یعنی ڈینیئل کریگ کو خطرناک مشن کو مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین فلم میں سائنس فکشن فلموں جیسی کاریں اور موٹر سائکلیں بھی فلم میں دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  'جیمز بانڈ' کی 25ویں فلم کو آخر کار نام مل ہی گیا

ٹریلر میں ریمی ملک کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جو اس بار فلم میں ولن کے طور پر دکھائی دیں گے اور وہ برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کو انتہائی تنگ کرتے دکھائی دیں گے۔

ٹریلر میں ایکشن، لڑائی اور خطرناک ہتھیاروں کے استعمال کو دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں بھی سیریز کی پچھلی فلموں کی طرح برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اہلکار کو جاسوس یا ایجنٹ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔

ہر فلم کی طرح اس بار بھی جیمز بانڈ نامی جاسوس کو خطرناک مشن پر بھیجے جانے کے وقت اسے ’007‘ کا خفیہ کوڈ دیا جاتا ہے اور کچھ ساتھیوں کی مدد سے مشن کو مکمل کرتا دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ریمی ملک ولن بنیں گے

جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم کی کہانی کی دلچسپت بات یہ ہے کہ اس بار جاسوس جیمز بانڈ کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے تعلق رکھنے والے ایک دوست سے مدد مانگتے ہوئے دکھایا جائے گا جب کہ اس بار جیمز بانڈ کے کردار کو فلم میں ریٹائر ہوکر عام زندگی کی طرف لوٹتے ہوئے بھی دکھایا جائے گا۔

ریمی ملک کو ولن کے طور پر دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں جاسوس کو اغوا ہونے والے ایک سائنسدان کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا جائے گا  اور اس موقع پر انہیں کئی خطرناک لوگوں اور نئی ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: جیمز بانڈ فلم سیریز کو نیا ایجنٹ مل گیا، 26 ویں فلم میں خاتون جاسوس بنیں گی

فلم کی کہانی کے مطابق  آخر میں مشن کی کامیابی کے بعد جیمز بانڈ ریٹائرڈ ہوجائیں گے، جس کے بعد ان کی ذمہ داریاں ممکنہ طور پر ایک خاتون کو دی جائیں گی جو سیریز کی اگلی فلم میں جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

نئی فلم میں اگلی فلم کی جاسوس اداکارہ کو بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

رپورٹس ہیں کہ جیمز بانڈ کی اگلی فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ایک خاتون نبھائیں گی اور اس 25 ویں فلم میں اس خاتون یعنی لشانا لائنچ کو بھی دکھایا گیا ہے جو جیمز بانڈ کا ساتھ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

جیمز بانڈ کی اگلی یعنی 26 ویں فلم وہ پہلی فلم ہوگی جس میں برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کا کردار کوئی خاتون یعنی لشانا لائنچ ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

ٹریلر میں ہی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیا جائے گا، اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کو 8 اپریل 2020 کو ہی ریلیز کیا جائے گا۔