The Dawn News - Amazing

ٹیپ کی مدد سے دیوار سے چپکا ’کیلا‘ 2 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت
عام طور پر دنیا بھر میں مہنگے سے مہنگا کیلا بھی 100 سے 250 روپے کے درمیان فروخت ہوتا ہے، تاہم امریکا کے ایک آرٹ میوزیم میں ایک کیلا ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوا ہے۔

جی ہاں، اس خبر میں کوئی بھی غلط بیانی نہیں ہے اور نہ ہی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں فروخت ہونے والا ’کیلا‘ سونے یا چاندی کا تھا بلکہ فروخت ہونے والا کیلا پھل فروش سے خریدا گیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بیچ کے ایک آرٹ میوزیم میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے 3 میں سے 2 کیلے فروخت ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فروخت کے لیے پیش کیے گئے دونوں کیلے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض فروخت ہوئے یعنی ہر کیلا پاکستانی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوا۔

کیلوں کو دیوار سے لٹکانے کے شاہکار آرٹ کو کئی لوگوں نے سراہا—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میامی بیچ کے مذکورہ آرٹ میوزیم میں 3 کیلوں کے سیٹ کا واحد کیلا تاحال موجود ہے اور منتظمین کو امید ہے کہ بچ جانے والا کیلا بھی ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ روپے کے قریب تک فروخت ہوجائے گا۔

میامی بیچ کے آرٹ میوزیم میں فروخت کیے گئے تینوں کیلوں کی خاص بات یہ تھی کہ انہیں میوزیم کی دیوار سے ایک خاص طرح کے ’ٹیپ سے چپکایا گیا تھا۔

کیلوں کو عام پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیپ سے دیوار پر چپکایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  محض ایک آلو کی تصویر 10 لاکھ یورو میں فروخت

اگرچہ رپورٹ میں کیلوں کو خریدنے کی رقم اور ٹیپ کے اخراجات نہیں بتائے گئے، تاہم بتایا گیا کہ فروخت کے لیے پیش کیے گئے کیلوں کو مقامی پھل فروش کی دکان سے خریدا گیا تھا۔

تینوں کیلوں کو اٹلی کے ماہر آرٹسٹ نے پھل فروش کی دکان سے خرید کر پیکنگ میں استعمال ہونے والی ٹیپ سے دیوار سے چپکا کر آرٹ کا شاہکار پیش کیا تھا اور لوگوں نے اس سے متاثر ہوکر 3 میں سے 2 کیلے خرید لیے۔

اٹلی کے آرٹسٹ کو کئی سال تک سوچنے کے بعد اس طرح کیلوں کو پیش کرنے کا خیال آیا—فوٹو: سی این این

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اطالوی آرٹسٹ نے مذکورہ آرٹ کو پیش کرنے کے لیے کئی سال تک محنت کی اور وہ ہر وقت کیلوں کے آرٹ کو پیش کرنے کے لیے پریشان رہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ماہر نے ابتدائی طور پر آرٹ میوزیم میں کانسی اور اسٹیل سمیت دیگر چیزوں سے تیار کردہ کیلوں کو پیش کرنے سے متعلق بھی سوچا، تاہم وہ اپنے ہی خیال پر عمل نہ کر سکے اور انہوں نے مصنوعی کیلے کے بجائے اصلی کیلے کو آرٹ میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں: سوئس کمپنی کی بنائی گئی واحد گھڑی 4 ارب روپے میں فروخت

اٹلی کے ماہر آرٹسٹ نے میامی بیچ کے پھل فروش کے دکان سے 3 تازہ کیلے خرید کر انہیں ٹیپ سے چپکا کر دیوار پر آویزاں کردیا اور آرٹ کے شوقین افراد نے 3 میں سے 2 کیلے خرید لیے۔

آرٹ منتظمین نے اصلی کیلوں کو دیوار پر اس طرح لٹکانے کے آرٹ کو ’عالمی کاروبار‘ سے تشبیہ دی اور کہا کہ اگر فرض کیا جائے کہ دنیا کے تمام کیلے یوں ہی دیواروں پر لٹکے رہیں یا کسی اور جگہ پڑے پڑے سڑ جائیں تو کیا ہوگا؟

منتظمین کا کہنا تھا کہ آرٹ کے شوقین افراد نے کیلوں کو دیوار پر لٹکانے کے پیغام کو درست سمجھ کر ہی انہیں خریدا۔

دیوار سے چپکے کیلوں کے ساتھ لوگوں نے تصاویر بھی بنوائیں—فوٹو: آرٹ نیٹ