The Dawn News - Pakistan - Sindh

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں، فردوس شمیم نقوی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور پارٹی فارورڈ بلاک کا ساتھ دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ‘جب سے عمران خان کی حکومت بنی ہے لوگ یا ڈر رہے ہیں یا وطن سے بھاگ جاتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘تاریخی حقیقت بتاؤں کہ شکار شیرنی کرتی ہے شیر نہیں کرتا لیکن اب تو شیرنی بھی جانے کی بات کرنے لگی ہیں’۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘مراد علی شاہ صاحب، آپ نے شکایت کی کہ مجھے نامراد نہ کہا جائے، ہم آپ کو نامراد کب کہتے ہیں اپنے آپ کو کہتے ہیں، آپ کی حرکتیں ایسی ہیں کہ پورا سندھ نامراد ہے’۔

فردوس شمیم نقوی نے وزیر اعلیٰ سے متعلق کا کہا کہ ‘گلزار صاحب نے آپ کو کرپٹ ترین صوبے کا سرٹیفکیٹ دیا ہے اور آپ اس کے سربراہ ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں:’بہت جلد پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہوسکتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ ‘مراد علی شاہ کی باری آنے والی ہے اس لیے گھبرا گھبرا کر ایسی باتیں کررہے ہیں، آپ کی چھوٹ نہیں ہونے والی کیونکہ ہم عمران خان سے یہی پیغام لینے گئے تھے’۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ‘ہم نے ان سے پوچھا کہ سندھ میں کرپشن پنجاب سے زیادہ ہے اور جنہوں نے سندھ بینک کا دیوالیہ نکالا اور اس شہر کو کچھ نہیں دیا کیا آپ ایسے لوگ سے ڈھیل کرنے جارہے ہیں اور کیا ان کا احتساب نہیں ہوگا تو انہوں نے کہا کہ آپ سب کو یقین ہونا چاہیے عمران خان کرسی بچانے نہیں نکلا بلکہ ملک بچانے نکلا ہے، اگر ان کرپٹ لوگوں کو نہیں پکڑا گیا تو وہ غداری کا مرتکب ہوگا لیکن عمران خان غدار نہیں ہیں’۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ‘یہ بڑی واضح بات ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں روز بروز دھڑے بنتے جارہے ہیں، خود انہوں نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی غدار ہے اور اب اجلاس میں نہیں بلاتے ہیں’۔

پی پی پی میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ایک اور صاحب کھڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے ساتھ سمجھوتہ اور تعاون کرو میں تمھاری مرضی کے کام کروں گا’۔

مزید پڑھیں:فردوس شمیم نقوی کا فریال تالپور کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ ‘میں آج اعلان کر رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں اور صحیح وقت آنے پر وہ فارورڈ بلاک کام کریں گے اور ہم بطور پی ٹی آئی اس فارورڈ بلاک کا ساتھ دیں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم سجھتے ہیں کہ سندھ کے لیے مراد علی شاہ سے زیادہ خراب آدمی کوئی نہیں ہے، انہوں نے پچھلے 12 سال میں وزیر خزانہ کے طور پر کام کیا اور اب وزیر اعلیٰ کے طور پر کر رہے ہیں، ان سے زیادہ ناکام اور کرپٹ آدمی کوئی نہیں ہے’۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ‘پولیس افسر ڈاکٹر رضوان نے شکارپور پریس کلب میں کہا کہ اس علاقے کے جرائم کے پیچھے اس علاقے کے سرداروں اور خانوں کا ہاتھ ہے اس لیے جرائم کم نہیں ہوتے لیکن وقت آنے پر ان پر ہاتھ ڈالوں گا’۔