The Dawn News - Pakistan

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ FT-7 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمٰن شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ، پائلٹ شہید

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی شہری کے جاں بحق ہونے یا دیگر کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارہ گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں پیش آئے ہیں جن میں ہوا بازوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا۔

یاد رہے کہ 24 نومبر 2015 کو طیارہ حادثے کا شکار ہوکر پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں تھیں جو ایف ٹی سیون پی جی (FT-7PG) طیارے کی معمول کی پرواز پر تھیں۔

مئی 2017 میں طیارہ حادثے کے 2 واقعات پیش آئے تھے جن میں پہلا واقعہ 2 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پیش آیا جہاں میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

25 مئی 2017 کو میانوالی کے قریب پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7 پی جی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس حادثے میں بھی خوش قسمتی کے ساتھ پائلٹ محفوظ رہے.

اگست 2017 میں بھی طیارہ گرنے کے 2 واقعات پیش آئے جن میں پہلا واقعہ 9 اگست کو میانوالی سبزہ زار کے قریب پیش آیا جہاں ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

17 اگست 2017 کو سرگودھا کے قریب ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

گزشتہ سال کے اوائل میں بھی اس طرح ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔