The Dawn News - World - America Europe

’یہ طے ہونا باقی ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کے کینیڈا میں اخراجات کون ادا کرے گا‘
برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے رواں ماہ 9 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔

شاہی جوڑے نے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی باقی زندگی شمالی امریکا اور برطانیہ کے درمیان گزاریں گے۔

اگرچہ انہوں نے ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ شمالی امریکا کس جگہ زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ وہ شمالی امریکا کے ملک کینیڈا میں زندگی گزاریں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد 13 جنوری 2020 کو شاہی محل میں ملکہ برطانیہ کی صدارت میں اہم اجلاس بھی ہوا تھا۔

اجلاس میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دستبرداری کے اعلان پر غور کیا گیا اور ساتھ ہی ملکہ برطانیہ نے جوڑے کے فیصلے کی حمایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان

اجلاس کے بعد شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملکہ برطانیہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے کی حمایت کرتی ہیں تاہم ساتھ ہی ان کی خواہش تھی کہ جوڑا شاہی خاندان کا حصہ رہتا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کے کینیڈا اور برطانیہ میں زندگی گزارنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ایک بیٹا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے کینیڈا میں زندگی گزارے جانے کے اعلان کے بعد کینیڈا اور برطانیہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ شاہی جوڑے کے کینیڈا میں رہنے کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟

اسی حوالے سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا میں رہنے کے دوران اخراجات کے معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

کینیڈین نشریاتی ادارے ’گلوبل نیوز‘ کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ابھی وہ خود بھی نہیں جانتے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا میں رہائش کے دوران اخراجات کون برداشت کرے گا۔

ملکہ برطانیہ نے بھی شاہی جوڑے کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے کی حمایت کی ہے—فوٹو: رائٹرز

نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا منتقل ہونے کے بعد ان کے اخراجات کون برداشت کرے گا۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری کی شاہی حیثیت سے دستبرداری کی حمایت کردی

کینیڈین وزیر اعظم کے مطابق شاہی جوڑے کے کینیڈا منتقل ہونے کے حوالے سے بہت سارے معاملات طے ہونا باقی ہیں اور ان سے تاحال شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی منتتقلی پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

ان کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی سیکیورٹی کے معاملات بھی طے ہونا باقی ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ شاہی جوڑے کے اخراجات کے معاملات طے ہونا باقی ہیں تاہم کینیڈین عوام انہیں خوش دلی سے خوش آمدید کہے گا اور انہیں یقین ہے کہ کینیڈین عوام شاہی جوڑے کی منتقلی پر خوش ہوگی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ شاہی جوڑا کب تک کینیڈا منتقل ہوگا—فائل فوٹو: اے ایف پی