The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نیب ترمیمی آرڈیننس زیر التوا کیسز پر لاگو نہیں ہوتا، پراسیکیوٹر
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریفرنسز کا سامنا کرنے والے ملزمان کی جانب سے نیب قوانین میں کی گئی حالیہ ترمیم کے تحت ریلیف لینے کی کوشش پر ادارے نے واضح کیا کہ ترمیم کا اطلاق پہلے سے دائر کیسز پر نہیں ہوگا۔

لہٰذا جن ملزمان کے کیسز زیر التوا ہیں، وہ قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب آرڈیننس میں (دوسری ترمیم) کو نافذ کیا تھا جس کا مقصد ملک میں تاجروں اور کاروباری افراد کو ریلیف دینا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم، سندھ بینک کے سابق صدر بلال شیخ کی جانب سے دائر کردہ اپیل کی سماعت میں نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس زیر التوا کیسز کے ملزمان کو ریلیف پہنچانے کے لیے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب آرڈیننس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے، وزیر اعظم

پروسیکیوٹر نے بتایا کہ نیب نے تمام پروسیکیوٹرز اور ریجنل ڈائریکٹوریٹس کو مراسلہ ارسال کیا کہ جس میں تحریر ہے کہ ’آرڈیننس 2019 کے نفاذ سے قبل جن کیسز کی کارروائی جاری ہے وہ اپنے منطقی انجام تک برقرار رہیں گے کیوں کہ نیب آرڈیننس پہلے سے دائر مقدمات پر قابلِ عمل نہیں‘۔

پروسیکیوشن کے ذرائع نے کہا کہ آرڈیننس میں خصوصی طور پر درج ہے کہ ٹیکسیشن سے متعلق زیر التوا کیسز نیب سے منتقل کردیے جائیں تاہم ترمیم میں یہ نہیں کہا گیا کہ یہ بیوروکریٹس اور سرکاری عہدیداران کے پچھلے کیسز پر نافذ ہوسکتا ہے یا نہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد عبدالغنی مجید اور ان کی اہلیہ مناہل مجیب نے نیب کے ترمیمی قانون کے تحت ریلیف حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بھی رینٹل پاور پروجیکٹس کیس میں اپنی فردِ جرم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ترمیمی) آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ان کے خلاف ضوابط کی بے قاعدگیوں کا ٹرائل نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

ان کے علاوہ نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی اور جوائنٹ سیکریٹری شمائلہ محمود نے بھی ترمیمی آرڈینس کے تحت ریلیف مانگا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت زیر التوا کیسز پر نیب ترمیمی آرڈیننس کے اطلاق کا جائزہ لے گی۔

تاہم وکلا برادری نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون میں کی گئی ترمیم کے حوالے سے ادارے کے موقف پر حیرت کا اظہار کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوس ایشن کے صدر راجا انعام امین منہاس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نیب کس طرح قانون میں مداخلت کرسکتا ہے، یہ عدالت کا اختیار ہے؟‘

یہ بھی پڑھیں: نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ایڈووکیٹ شاہ خاور نے کہا کہ تفتیشی ادارہ نئے قانون میں مداخلت نہیں کرسکتا کیوں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی ترمیم کے دائرہ کار کا جائزہ لینے کا عندیہ دے چکی ہے اور اس بات کا فیصلہ عدلیہ کرے گی کہ قانون پچھلے کیسز پر نافذ ہوسکتا ہے یا نہیں۔

یہ خبر 17 جنوری 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔