The Dawn News - Sport - Cricket

کگیسو ربادا پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی
جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا پر پورٹ ایلزبتھ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ رویہ اپنانے پر اگلے میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ربادا نے پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو آؤٹ کیا اور جب وہ کریز سے باہر جانے لگے تو ان کے قریب جاکر چیختے ہوئے خوشی منانے لگے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کو 'لیول ون' کے جرم کا ارتکاب کرنے پر ایک میچ پر پابندی کے علاوہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا اور ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا جس سے ان کے منفی پوائنٹس کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جبکہ ان کے کیریئر میں 8 منفی پوائنٹس ہیں جن میں سے 4 غیر فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ سے متعلق چند دلچسپ معلومات

ربادا نے آئی سی سی کے قانون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی جو میچ کے دوران زبان یا رویے سے آؤٹ ہونے والے بلے باز کو اشتعال دلانے کا باعث بننے سے متعلق ہے۔

ان کے خلاف شکایت فیلڈ امپائر روڈ ٹکر، بروس آکسینفرڈ اور تھرڈ امپائر جوئیل ولسن نے کی تھی اور چوتھے امپائر نے بھی تائید کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رابادا نے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ کی جانب سے تجویز کی گئی پابندی کو قبول کرلیا جس کے باعث اس کی مزید سماعت نہیں ہوگی۔

جنوبی افریقہ کے باؤلنگ کوچ کا پہلے روز کے کھیل کے بعد کہنا تھا کہ ربادا کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ہدایت کی تھی کیونکہ وہ ہمیشہ نظروں میں رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ رابادا اس سے قبل اپنے جارحانہ رویے کے باعث متعدد مرتبہ جرمانے اور میچوں کی پابندی کا شکار رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رابادا کو تینوں مرتبہ پورٹ ایلزبتھ کے سینت جارج پارک میں کھیلے گئے میچوں میں قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور میچوں میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:انڈر 19 کرکٹ میں قومی ٹیم کا وہ کارنامہ جو کوئی اور ٹیم نہ کرسکی

فروری 2018 میں بھارت کے اوپنر شیکھر دھاون کے خلاف نامناسب زبان استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دو واقعات ہوئے تھے جن کے تناظر میں ان پر بقیہ سیریز کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی جس میں 22 سالہ وکٹ کیپر اولیے پوپ کے آؤٹ ہوئے بغیر 135 اور بین اسٹوکس کی 120 رنز کی اننگز شامل ہے۔

جنوبی افریقہ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر2 وکٹیں کھو کر 60 رنز بنالیے تھے۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ جوہانسبرگ میں 24 جنوری کو شروع ہوگا جس میں کگیسو رابادا جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔