The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے ون ڈے میں شکست، سیریز بھارت کے نام
بھارت نے روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی کی شان دار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔

بنگلور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے کا ٹاس مہمان ٹیم آسٹریلیا نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہے اور ابتدائی 2 وکٹیں 46 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی ٹیم کی بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور ذمہ دارانہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 131 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

مارنس لبوشین نے تیسری وکٹ کی شراکت میں اسمتھ کا بھرپور ساتھ دیا اور جب اسکور 173 تک پہنچا تھا تو جدیجا نے ان کی 54 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

مزید پڑھیں:اسمتھ کی عمدہ بیٹنگ بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچا سکی

الیکس کیری 35 رنز بنا کر تیسرے بلے باز تھے جس نے بھارتی باؤلرز کے سامنے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن دیگر بلے باز اسمتھ اور لبوشین کی کوششوں کو بڑے اسکور میں بدلنے میں ناکام رہے۔

کپتان فنچ 19 اور آگر11 رنز بنا کر دوہرا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 286 رنز بنائے اور مضبوط بیٹنگ کی حامل بھارتی ٹیم کو ایک آسان ہدف دے دیا۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے بہترین باؤلنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جدیجا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روہت شرما اور راہول نے میزبان ٹیم کو 69 رنز کا ایک اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی نے اسکور کو 206 رنز تک پہنچا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں بھارت آؤٹ کلاس، آسٹریلیا 10وکٹوں سے کامیاب

روہت شرما نے اس شراکت کے دوران اپنی سنچری مکمل کی اور 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں زیمپا نے اسٹارک کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔

ویرات کوہلی جب آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 274 رنز تھا اور ان کا انفرادی اسکور 89 رنز تھا تاہم ایس نائر اور پانڈے نے ناقابل شکست بالترتیب 44 اور 8 رنز بنا کر 15 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 289 رنز بنا کر میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی اور 3 میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلیا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے میچ میں شیکھر دھون اور راہول کی زبردست اننگز کے باعث بھارت نے 36 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔