The Dawn News - Pakistan - Punjab

لاہور: فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں قائم پرفیوم تیار کرنے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کے شاہدرہ کے قریب نواحی علاقے امامیہ کالونی سے ملحقہ  پیرزادہ کالونی میں سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ زمین بوس ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ نمکو بنانے والی فیکٹری بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اس حوالے سے ریسکیو کے عہدیدار رانا اعجاز نے بتایا کہ آتشزدگی کے وقت 15 سے زائد مزدور فیکٹری میں کام میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: گھر میں آتشزدگی سے 10 افراد زخمی

ہلاکتوں کی وجوہات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تھا لیکن ہلاکتیں عمارت کی چھت گرنے سے ملبے تلے مزدروں کے دبنے کے باعث ہوئیں۔

سلنڈر پھٹنے سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کے مالک غلام رسول بھی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ کے باعث فیکٹری کی بالائی منزل پر واقع کوارٹرز کی چھت گرنے سے 12 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہیں یہ معلوم تھا کہ اس فیکٹری میں کپڑا بنتا ہے لیکن یہاں پرفیوم تیار کیے جانے اور کیمیکل کی موجودگی کا علم مذکورہ واقعے کے بعد ہوا۔

مزید پڑھیں: تربت: گیس سلنڈر پھٹنے سے طالبعلم جاں بحق، 20 افراد جھلس کر زخمی

واقعے کے اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو ٹیمز فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اب تک 6 افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا جاچکا ہے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے جن افراد کی شناخت ہوئی ان میں 37 سالہ جمیل، 65 سالہ زاہد، ان کی اہلیہ رشیداں بی بی، 6 سالہ اریبہ اور 9 سالہ موسی شامل ہیں۔

سلنڈر پھٹنے سے تباہ ہونے والی فیکٹری پر امدادی کارروائیوں میں ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیاں اور ایمبولینسز حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک

خیال رہے کہ یکم جنوری 2018 کو اٹک کے اسفند یار بخاری ہسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہونے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

14 فروری 2017 کو پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے عمارت گر گئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر بچی سمیت 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔

تصیح: ابتدائی رپورٹ میں اس واقعے میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی گئی تھی، غلطی پر معذرت خواہ ہیں۔