The Dawn News - Pakistan - Punjab

شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
صوبہ پنجاب کے شہر شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ میراج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شور کوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کے دوران طیارے میں سوار پائلٹ باحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

ترجمان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئرہیڈکوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیاروں کے گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں بھی پیش آئے ہیں جن میں ہوا بازوں  نے جامِ شہادت نوش کیا۔

رواں برس 7 جنوری کو میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ 24 نومبر 2015 کو طیارہ حادثے کا شکار ہوکر پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں تھیں جو ایف ٹی سیون پی جی (FT-7PG) طیارے کی معمول کی پرواز پر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ، پائلٹ شہید

مئی 2017 میں طیارہ حادثے کے 2 واقعات پیش آئے تھے جن میں پہلا واقعہ 2 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پیش آیا جہاں میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

25 مئی 2017 کو میانوالی کے قریب پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7 پی جی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس حادثے میں بھی خوش قسمتی کے ساتھ پائلٹ محفوظ رہے.

اگست 2017 میں بھی طیارہ گرنے کے 2 واقعات پیش آئے جن میں پہلا واقعہ 9 اگست کو میانوالی سبزہ زار کے قریب پیش آیا جہاں ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

17 اگست 2017 کو سرگودھا کے قریب ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

گزشتہ سال کے اوائل میں بھی اس طرح ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔