The Dawn News - Life & Style

پہلا ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ‘ 19 فروری کو ہوگا
شوبز اور فیشن ایوارڈ منعقد کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’لکس‘ اور نجی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ نے دیگر اداروں کے اشتراک سے آئندہ ہفتے پہلا ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ‘ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کے مطابق ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ‘ کی دو روزہ تقریب آئندہ ہفتے 18 فروری سے سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں شروع ہوگی جو 19 فروری تک جاری رہے گی۔

ایوارڈ تقریب کے آخری روز ملکی و غیر ملکی خواتین کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان میں کسی بھی ایوارڈ کو صرف خواتین کے لیے مخصوص کیا جائے گا اور تقریب میں عالمی سطح پر نمایاں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے ایوارڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ پریس کانفرس کے دوران بتایا تھا کہ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین کو بھی ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ‘ میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ایوارڈز تقریب سے پاکستان کی نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہوں گے اور وہ دیگر خواتین کی کہانیاں سن کر آگے بڑھیں گی۔

ایونٹ کے منتظمین نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ایوارڈز تقریب میں کتنی خواتین کو کن کن کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے تاہم بتایا گیا کہ ملکی و غیر ملکی خواتین کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

منتظمین نے یہ عندیہ بھی دیا کہ آگے چل کر ایوارڈز تقریب کو بیرون ملک بھی منعقد کیا جائے گا تاہم پہلے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب سندھ گورنر ہاؤس میں ہو گی اور صدر مملکت عارف علوی صاحب اس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔