The Dawn News - World - America Europe

نیدرلینڈز میں 2 پوسٹ آفسز میں 'لیٹر بم' دھماکے
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کے 2 شہروں کے پوسٹ آفسز میں مشتبہ 'لیٹر بم' دھماکے ہوئے تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پہلا دھماکا نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بدھ کی صبح 8 بجے پوسٹ آفس میں خطوط میں ہوا۔

دوسرا دھماکا نیدرلینڈز کے جنوب میں واقع شہر کرکرادہ کے خطوط علیحدہ کرنے والی کمپنی کے دفتر میں صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب ہوا۔

مزید پڑھیں: ملکہ نیدرلینڈز کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد

دونوں دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

ڈچ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ 3 جنوری کو بھیجے گئے 'لیٹر بم' کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر ایک ہی شخص کی جانب سے ارسال کیے گئے۔

اس سے قبل ایک ہوٹل، ایک پیٹرول پمپ، ایک گیراج، ایک اسٹیٹ ایجنٹ و دیگر کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم کسی بھی واقعے میں بم پھٹ نہیں سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈ نے مخنث شناخت والا پہلا پاسپورٹ جاری کردیا

گزشتہ کیسز میں 'لیٹر بموں' کو ایک انتباہی خط کے ساتھ بھیجا گیا تھا جس کا مواد تفتیش کاروں کی جانب سے عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔

'لیٹر بموں' کی تفتیش کرنے والی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی oy۔

یہ بات بھی واضح نہیں کہ آج ہونے والے دھماکوں میں استعمال کیے گئے بم جنوری میں بھیجے گئے بم جیسے ہی تھے یا نہیں۔