The Dawn News - Pakistan - Islamabad

صحافی کا قتل: اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا مطالبہ
قومی اسمبلی میں رپورٹرز نے صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف  احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا اور اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں مشرکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

صحافیوں کے واک آؤٹ کے بعد انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ان سے مذاکرات کیے جس کے حوالے سے انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ صحافیوں نے عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز صحافی عزیز میمن کی لاش ایک نہر سے برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں صحافی کی پراسرار ہلاکت

شیریں مزاری کی جانب سے صحافیوں کے مطالبے کی حمایت پر ایوان میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‘عزیز میمن کا قتل صوبائی معاملہ ہے اور قومی اسمبلی کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تشکیل مداخلت ہوگی’۔

سابق وزیراعظم نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنی مرضی کے مطابق ایک انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) کو تعینات نہیں کرسکتا۔

انہوں نے متعلقہ علاقے میں تعینات  پولیس عہدیداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے اس قتل کی مذمت کی ہے اور یہ معاملہ صوبائی ہے اس لیے وفاقی اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہیے۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے بھی سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کیسی حکومت ہے جو نہ اپنے ایک صوبائی رکن اسمبلی کی حفاظت کر سکتی ہے اور نہ ہی صحافیوں کو سیکیورٹی مہیا کرسکتی ہے’۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقتول صحافی نے قتل سے قبل ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ: پڈعیدن پریس کلب پر حملہ، صحافی جاں بحق

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی صحافیوں کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کہ عزیز میمن نے پی پی پی پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے’۔

ایوان میں بحث کے بعد اسپیکر نے کہا کہ وہ وزارت قانون سے مشاورت کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے اور اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھی نیوز چینل ’کے ٹی این‘ اور اخبار ’کاوش‘ سے وابستہ سینئر صحافی عزیز میمن کی لاش اتوار کی سہ پہر نوشہرو فیروز کے نواحی شہر محراب پور کی ایک نہر سے برآمد ہوئی تھی۔

عزیز میمن کے بھائی حافظ میمن نے مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے بھائی صبح اپنے کیمرامین اویس قریشی کے ساتھ محراب پور کے قریبی گاؤں میں رپورٹنگ کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے تاہم سہ پہر کو ان کی لاش کی اطلاع ملی۔

محراب پور پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عظیم راجپر نے مقامی میڈیا کو تصدیق کی کہ صحافی عزیز میمن کی لاش ایک نہر سے برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کا 139واں نمبر

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عزیز میمن کے گلے میں الیکٹرک تار تھی، تاہم فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ان کی ہلاکت کیسے ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نوشہروفیروز پولیس سے جلد رپورٹ طلب کیا تھا اور صحافی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔