The Dawn News - Life & Style

ٹوائلٹ کی تزئین و آرائش کرانے پر مہوش حیات حکام کی مشکور
مقبول اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ ماہ 24 جنوری کو اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کے ٹوائلٹ میں گندگی اور وہاں لال بیگ کی موجودگی سے متعلق عوام کو آگاہ کیا تھا۔

مہوش حیات نے 24 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ’بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے بیت الخلا استعمال کرنے کا اتفاق ہوا اور وہ خواتین واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر شدید حیران رہ گئیں‘۔

اداکارہ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے خواتین کے واش روم میں انتہائی گندگی اور بدبو کا سامنا کیا اور تو اور انہیں وہاں کاکروچ بھی دکھائی دیے۔

مہوش حیات نے خواتین کے واش رومز کی خراب حالت کے حوالے سے لکھا تھا کہ ’یہ عمل نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس عمل سے ہم بیرون ملک سے آنے والے افراد کو پہلا تاثر بھی غلط دے رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کی ٹوئٹ،حکومت نے کراچی ایئرپورٹ کے واش رومز میں گندگی کا نوٹس لے لیا

اداکارہ نے ٹوئٹ کی تھی کراچی ایئرپورٹ کے ٹوائلٹس میں انتہائی بدبو ہوتی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کی جانب ایئرپورٹ کے خواتین کے ٹوائلٹ کی خراب حالت بیان کرنے کے بعد ان کی ٹوئٹ پر دیگر افراد نے بھی کمنٹس کیے اور ان سے ملتا جلتا تجربہ بیان کیا تھا۔

اداکارہ کی ٹوئٹ پر کئی خواتین نے جوابات دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ کا عملہ آنے جانے والے افراد سے پیسے بھی مانگتا ہے اور صفائی بھی نہیں کرتا، وہاں انتہائی تعفن اور گندگی ہوتی ہے۔

مہوش حیات کی ٹوئٹ کے بعد  امریکی نژاد پاکستانی فلم ساز، لکھاری، سماجی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی سمیت اسلام آباد ایئرپورٹ کے خواتین کے واش رومز کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کے بعد فلم ساز خاتون کا بھی خواتین کے ٹوائلٹ میں گندگی پر برہمی کا اظہار

سنتھیا ڈان رچی نے مہوش حیات کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے 30 جنوری کو اداکارہ کی باتوں سے اتفاق کیا۔

امریکی نژاد پاکستانی فلم ساز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ مہوش حیات کی پوری باتوں سے اتفاق کرتیں اور انہوں نے نہ صرف کراچی ایئرپورٹ کے خواتین واش رومز بلکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے واش رومز میں بھی گندگی دیکھی۔

مہوش حیات کے بعد فلم ساز سنتھیا ڈان رچی نے بھی ٹوائلٹس کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی—فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

فلم ساز نے مزید لکھا تھا کہ حکومت کو نہ صرف ایئرپورٹ پر موجود خواتین کے ٹوائلٹس بلکہ پورے ایئرپورٹس کی صفائی کروانی چاہیے کیوں کہ یہی وہ پہلی جگہ ہوتی ہے جو دوسرے ممالک سے آنے والے افراد یا سیاح دیکھتے ہیں۔

اگرچہ مہوش حیات کی ٹوئٹ کے بعد وفاقی حکومت نے کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے ٹوائلٹ میں گندگی کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو صفائی کا حکم دیا تھا۔

تاہم اب ایک ماہ بعد کراچی ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا اور کام کے آغاز پر مہوش حیات حکام کی مشکور دکھائی دیں۔

مہوش حیات نے 24 فروری کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹوائلٹس کی تزئین و آرائش کے کام سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے وہاں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کام کے آغاز پر انہوں نے حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹوائلٹ کے مرمتی کام کرانے پر مہوش حیات نے حکام کا شکریہ ادا کیا—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’آج انہیں ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ سے گزرنے کا اتفاق ہوا ہے اور وہ ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ والے حصے پر تزئین و آرائش کا کام دیکھ کر خوش ہوئیں۔

انہوں نے ٹوائلٹ کے تعمیراتی کام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے مرد و خواتین ٹوائلٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ نے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کی شکایت پر ٹوائلٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہوا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایئرپورٹس ہی غیر ملکی افراد اور سیاحوں کے لیے وہ پہلی جگہ ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر وہ کسی بھی ملک کے حوالے سے اپنا ذہن بناتے ہیں۔

اداکارہ نے تعمیراتی کام کی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: ٹوئٹر