The Dawn News - Life & Style

’میرے پاس تم ہو‘ کے بعد ’عہد وفا‘ کو بھی سینما گھروں میں دکھانے کا اعلان
گزشتہ ماہ پاکستان کے متنازع اور معروف ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ کو پاکستان کے متعدد شہروں کے منتخب سینما گھروں میں دکھایا گیا تھا۔

’میرے پاس تم ہو‘ وہ پہلا پاکستانی ڈراما تھا جسے سینماؤں میں پیش کیا گیا اور اب ایک اور معروف ڈرامے ’عہد وفا‘ کی ٹیم نے بھی اسے بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا۔

’میرے پاس تم ہو‘ کی طرح ’عہد وفا‘ کی بھی آخری قسط کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔

’عہد وفا‘ کی آخری قسط آئندہ ماہ 15مارچ کو نجی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ پر نشر کی جائے گی تاہم ٹی وی انتظامیہ نے مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط کو ٹی وی پر نشر کرنے سے قبل سینما پر دکھانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں پیش

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ہم ٹی وی کے ترجمان نصر خان نے تصدیق کی کہ ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔

یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ ’عہد وفا‘ کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا تاہم اب اس کی تصدیق بھی کردی گئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سینماؤں میں ڈررامے کی آخری قسط کو ٹی وی پر نشر ہونے سے ایک دن قبل پیش کیا جائے گا۔

عہد وفا کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

ںصر خان کے مطابق ڈرامے کی آخری قسط کو پاکستان کے متعدد شہروں کو منتخب سینما گھروں میں 14 مارچ کو پیش کیا جائے گا جب کہ ڈرامے کی آخری قسط کو ٹی وی پر ایک دن بعد 15 مارچ کو نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو کی طرح عہد وفا کو بھی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے اور ساتھ ہی اس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایس پی آر کے ڈرامے 'عہد وفا' پر پابندی کی درخواست مسترد

ڈرامے کی کہانی  4 دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے بقیہ زندگی گزارتے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی کے مطابق چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں، تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہے۔

اس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی، ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے اشتراک سے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے لکھی ہے۔

'عہد وفا' میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور وہاج علی نے مرکزی کردار نبھائے جب کہ ڈرامے میں ونیزہ احمد، زارا نور عباس اور علیزے شاہ نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔