The Dawn News - Pakistan - Punjab

نواز شریف کو ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کا عدالت سے رجوع کا اعلان
لاہور/سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو لندن سے ڈیپورٹ کروانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ علاج کے لیے مسلم لیگ (ن) کے قائد کے بیرونِ ملک قیام میں توسیع سے انکار پر پنجاب حکومت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’متعلقہ حکومتی محکمے آئندہ آنے والے ہفتوں میں برطانیہ کو خط لکھنے کا کام شروع کریں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھے گی، فردوس عاشق اعوان

نواز شریف کی صحت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران نہ تو انہیں کسی ہسپتال میں داخل کروایا گیا نہ ہی ان کی کوئی سرجری ہوئی چنانچہ ’اب وقت ہے کہ بیرونِ ملک پُرتعیش قیام کرنے والے وی آئی پی قیدی کو واپس لایا جائے‘۔

اس ضمن میں جب مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈان کو بتایا کہ ’پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نواز شریف کے بیرونِ ملک قیام میں توسیع دینے سے انکار کے تحریری احکامات موصول ہوگئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد، بزدار حکومت کا فیصلہ اس ہفتے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس نے سیاستدانوں کی صحت پر سیاست کرنے کا کلچر متعارف کروایا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کے پاس جمع کروائی گئی تھیں لیکن وہ صرف عمران خان کو خوش کرنے کے لیے سابق وزیراعظم کے بیرونِ ملک قیام میں توسیع سے انکار کر رہی ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف کو ریلیف حکومت نے نہیں بلکہ عدالت نے دیا تھا'۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت پنجاب نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں توسیع کے لیے درکار ’قانونی، اخلاقی یا طبی بنیادوں‘ پر کوئی جواز نہیں ملا۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت دی تھی، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ملز ریفرنس کیس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی جس سے سابق وزیراعظم کے بیرونِ ملک جانے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی والدہ بیمار بیٹے سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں کہا تھا کہ (8 ہفتوں کے بعد) اگر انہیں علاج کے لیے مزید وقت درکار ہو تو وہ پنجاب حکومت سے رجوع کریں، بعدازاں 19 نومبر کو نواز شریف علاج کے لیے لندن پہنچ گئے تھے اور تاحال وہیں مقیم  ہیں۔