The Dawn News - Life & Style

’کورونا وائرس‘ کا خوف ’آئیفا ایوارڈ‘ کی تقریب منسوخ
’کورونا وائرس‘ کے پھیلنے کے خوف کی وجہ سے گزشتہ روز ہولی وڈ کی معروف جاسوس فلم سیریز ’جیمز بانڈ‘ نے اپنی آنے والی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی ریلیز منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب فلم کو اپریل 2020 کے بجائے نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

اسی طرح کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر دنیا بھر میں سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش کمی کی گئی ہے جب کہ لوگ بھی گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف فلموں کی نمائش کو منسوخ کیا گیا ہے بلکہ کئی ممالک میں اسکولز و یونیورسٹیز کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چند ممالک میں عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا خوف، ’جیمز بانڈ‘ کی ریلیز مؤخر

اسی طرح سعودی عرب نے بھی تاریخ میں پہلی بار کسی بیماری کی وجہ سے عمرے پر عارضی پابندی عائد کی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو 10 منٹ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ایران میں بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں بھی سخت مندی کا شکار ہیں۔

اور اب دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کا دعویٰ کرنے والے ملک بھارت میں بڑے فلمی ایوارڈز میں شمار ہونے والے فلم ایوارڈ کو بھی کورونا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

جی ہاں، ’انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول اکیڈمی ایوارڈز‘ (آئیفا) کی سالانہ ایوارڈ تقریب بھی کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے فلم ایوارڈ کی انتظامیہ نے تقریب کو منسوخ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق آئیفا فلم فیسٹیول کی سالانہ تقریب رواں ماہ کے آخر میں ریاست مدھیاپردیش میں ہونا تھی تاہم اب اسے منسوخ کردیا گیا اور تاحال ایوارڈ تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سعودی عرب نے عمرے پر عارضی پابندی لگادی

آئیفا ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں 27 سے 29 مارچ تک ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ہونا تھی تاہم اب اسے کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا اور جلد ہی ایوارڈ تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ آئیفا ایوارڈ کی سالانہ تقریب اب رواں برس کے آخر میں کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

آئیفا ایوارڈز کو بھارت کے سب سے معتبر اور بڑے فلمی ایوارڈز میں شمار کیا جاتا ہے، فلم فیئر کے بعد آئیفا کو ہی نجی ایوارڈز میں سب سے معتبر مانا جاتا ہے۔