The Dawn News - Pakistan

کورونا وائرس: اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن چارجز ختم کردیے
کراچی: عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نقد کے استعمال سے بچنے کے لیے آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم کی منتقلی پر تمام چارجز ختم کردیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے اس قدم کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بینک اسٹاف اور صارفین کے درمیان نقد کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔

علاوہ ازیں ایس بی پی کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تحت بڑی رقم کی منتقلی کے لیے اے ٹی ایمز کا استعمال کرنے والے یا بینک کی برانچز کا دورہ کرنے والے صارفین کو کوئی رقم نہیں ادا کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس:ورلڈ بینک کے فنڈز سے 4 کروڑ ڈالر، اے ڈی بی کے 6ارب 50 کروڑ ڈالر مختص

مرکزی بینک کی جانب سے مالیاتی شعبے کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وہ 'انٹرنیٹ بینکنگ یا موبائل ڈیوائسز کے ذریعے تعلیمی فیس اور قرض کی دوبارہ ادائیگی کی سہولت بھی فوری فراہم کرے'۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد بینک برانچز یا اے ٹی ایمز جانے کی ضرورت کو کم کرنا اور انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل فون بینکنگ وغیرہ جیسی ڈیجیٹل ادائیگی سروسز کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

ساتھ ہی مرکزی بینک نے بینکوں کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ وہ صارفین کے لیے ہر وقت اے ٹی ایمز، پی او ایس، انٹرنیٹ بینکنگ، پیمنٹ گیٹ ویز، موبائل بینکنگ اور کال سینٹرز سمیت متبادل ڈیلوری چینلز کی دستیابی یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: اسٹیٹ بینک کی متاثرہ سرمایہ کاروں کیلئے 100 ارب روپے کی اسکیم

خیال رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلاؤ شروع ہوچکا ہے اور 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اب تک 301 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ 2 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 4 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔