The Dawn News - Pakistan - Punjab

پیٹرول پمپ پر ایل پی جی ٹینکر الٹنے سے دھماکا، 200 گاڑیاں جل گئیں
لاہور کے علاقے شاہدرہ کے پیٹرول پمپ پر مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) سے بھرا ہوا ایک ٹینکڑ الٹ گیا جبکہ گیس کے اخراج کے چند لمحوں بعد ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ٹریفک وارڈن سمیت 10 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی کیوں کہ ان کا جسم 60 فیصد تک جھلس چکا ہے۔

شدید جھلسنے سے جاں بحق ہونے والے 65 سالہ سید زاہد عباس ایک ٹریفک وارڈن کے والد تھے جو دھماکے کے وقت بینک سے اپنی پینشن نکلوانے جارہے تھے۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق آئل ٹینکر شاہدرہ موڑ پر ایک پیٹرول پمپ کے قریب الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں ٹینکر سے بھاری مقدار میں گیس کا اخراج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: آئل ٹینکر میں آتشزدگی، 157 افراد ہلاک

یہ گیس پیٹرول پمپ میں داخل ہوئی جہاں سی این جی فروخت ہوتی تھی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور چند لمحوں بعد ہی عینی شاہدین کو دھماکے کی آواز سنائی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ 200 گاڑیاں جل گئیں جس میں 4 بسیں، 6 کوسٹرز، 9 کاریں، 15 رکشے، 80 موٹر سائیکل رکشے، 3 ٹرک اور 70 بائیکس شامل تھیں۔

اس کے علاوہ نزدیکی عمارتوں اور گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور دھماکے کے باعث ایک مسجد کی دیواریں بھی منہدم ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے شدید دھماکے کے بعد اس سے آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور بچوں اور خواتین سمیت علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں: رحیم یار خان: تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہوگئی

مقامی افراد کے مطابق بروقت اطلاع دیے جانے کے باوجود ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچا۔

سوشل میڈیا پر اس حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ جائے وقوع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موجود نہیں اور لوگ مدد کے دہائیاں دے رہے تھے جس پر مقامی افراد نے خود کوشش کر کے آگ بجھائی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

لاہور کے میو ہسپتال کے ایک ڈیوٹی ڈاکٹر نے کہا کہ حادثے کے بعد ہسپتال کے ہنگامی یونٹ میں 10 زخمیوں کو لایا گیا جس میں سے 2، 100 فیصد، ایک 90 فیصد، ایک 78 فیصد جبکہ دیگر تین زخمی افراد 55 سے 65 فیصد جھلسے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 2 افراد کو سر اور گردن کے زخموں کے ساتھ لایا گیا تھا اور زخمیوں میں بیشتر تر کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

بعدازاں ایک درجن فائر انجن، خصوصی گاڑیاں اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں۔

ایک ریسکیو عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے علاقے میں عوام کی تعداد زیادہ نہیں تھی اس لیے جانی نقصان کم ہوا ورنہ شاہدرہ موڑ پر اس حادثے کی وجہ سے بڑی تباہی مچ سکتی تھی جو عام طور پر شہر کے مصروف ترین چوک میں سے ایک ہے۔

یہ خبر 26 مارچ 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔