The Dawn News - Pakistan - Sindh

وزارت توانائی نے ملک میں پیٹرول کی درآمد روک دی
کراچی: وزارت توانائی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث طلب میں کمی ہونے کی وجہ سے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو پیٹرول کی درآمد روکنے کی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹر جنرل آئل کی جانب سے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو ارسال کردہ ہدایات میں کہا گیا کہ ’چونکہ او ایم سیز کے پاس اس صنعت کا اطمینان بخش ذخیرہ ہے اس لیے تمام او ایم سیز سے درخواست کی جاتی ہے کہ (اپریل 2020) سے اپنی طے شدہ درآمدات روک دیں اور ریفائنریز سے لینے والے حصے میں اضافہ کردیں تاکہ ریفائنری کے افعال ایک مناسب سطح پر جاری رہیں‘۔

اس کے ساتھ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا کہ ’مزید یہ کہ تمام او ایم سیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مطلوبہ مصنوعات کے ذخیرے کے لیے مقامی ریفائنریز کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کو اپڈیٹ یا حتمی شکل دیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی پیکج: پیٹرولیم مصنوعات اگلے 3 ماہ میں مزید سستی ہوں گی، مشیر خزانہ

اس کے علاوہ ریفائنریز کو بھی یہ ہدایت کی گئی کہ ’اپنی خام تیل کی درآمد روک دیں‘۔

دوسری جانب اسی روز ہی ڈائریکٹر جنرل آئل نے علیحدہ ہدایات جاری کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور اس سے متعلق افعال کو ’ضروری خدمات‘ قرار دے دیا۔

ہدایات میں کہا گیا کہ ’اسی کے مطابق ملک میں کام کرنے والی تمام ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ان کے ذیلی ٹھیکیداروں، اہلکاروں، آلات اور گاڑیوں کی نقل و حرکت اور دیگر افعال کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے‘۔

ان ہدایات میں پارکو، آے آر ایل، این آر ایل، بائیکو، پی ایس او، شیل، ٹوٹل پارکو، اٹک پیٹرولیم، ہیسکو، بی انرجی، گیس اینڈ آئل ’ضروری خدمات‘ میں شامل ہیں جن کی سپلائی چین بنا کسی تعطل کے لازمی جاری رہنی چاہیے۔

کیمیکلز کی درآمدات

دوسری جانب محکمہ تجارت نے صحت و تحفظ کے لیے درکار کیمیکلز درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی دیکھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں15 روپے کی فوری کمی کا اعلان

اس حوالے سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 کے اپینڈکس بی میں ترمیم کے لیے 2 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

ایس آر او 257 کے مطابق ایسیٹون، اینتھرینیلیک ایسڈ، ایتھائی ایتھر، ہائیڈروکلورک ایسڈ اور سلفیورک ایسڈ کی تجارتی درآمد کی اجازت دی گئی۔

اسی طرح ایس آر او 258 کے تحت یکم مئی 2020 تک درآمد شدہ کھانے کی اشیا پر اسٹیکر چسپان کرنے کی شرط ختم کردی گئی۔

تاہم ان اشیا کی کلیئرنس کی تصدیق کرنے کے لیے کسی قومی والے ادارے سے حلال سرٹیفکیٹ حاصل ہونا لازم ہے۔