The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایم ایف کا کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کا عندیہ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے تناظر میں  آئی ایم ایف کی ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ(آر ایف آئی) سہولت کے تحت اسلام آباد کی جانب سے زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور بجٹ سپورٹ کے لیے مالی معاونت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے آئی ایم ایف کے اسلام آباد دفتر سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ’ہماری ٹیم اس درخواست کے جواب میں تیزی سے کام کررہی ہیں تاکہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جتنی جلد مکمن ہو تجویز پر غور کرسکے‘۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ایک میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے مختلف قرض دہندہ اور امدادی اداروں سے 4 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا انتظام کیا ہے جس میں آئی ایم ایف سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافی فنڈ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی قرض دہندہ، امدادی اداروں سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنے کی کوششیں

اس اعلان کے بعد آئی ایم ایف عہدیدار کرسٹلینا جارجیا نے پاکستان کی جانب سے آر ایف آئی کے تحت درخواست دینے کی تصدیق کی تھی تاکہ عوام اور معیشت کے لیے فوری ریلیف یقینی بنایا جاسکے۔

آئی ایم ایف عہدیدار نے کہا کہ اس ہنگامی مالی تعاون سے حکومت کو فوری اور اضافی ادائیگیوں کے توازن کی ضروریات دور کرنے میں مدد اور پالیسیز کو سپورٹ ملے گی جس سے ملک کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے مثلاً سماجی تحفظ، یومیہ اجرت کمانے والوں اور نظام صحت کو بآسانی فنڈ پہنچانا ممکن ہوگا۔

قبل ازیں 4 مارچ کو آئی ایم ایف نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہنگامی مالی تعاون کی تیزی سے تقسیم سمیت مختلف قرض دہندہ سہولتوں کے ذریعے کمزور ممالک کی مدد کرے گا اور یہ رقم ابھرتی ہوئی اور کم آمدن والی منڈیوں کے لیے 50 ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی پیکج: پیٹرولیم مصنوعات اگلے 3 ماہ میں مزید سستی ہوں گی، مشیر خزانہ

اس میں سے سب سے غریب اراکین کے لیے ریپڈ کریڈٹ فیسیلٹی (آر سی ایف) کے تحت 10 ارب ڈالر صفر شرح سود پر دستیاب ہوں گے۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاکستان کی جانب سے اضافی فنڈ کی درخواست کو آر سی ایف کے تحت زیر غور نہیں لایا جائے گا جس میں شرح سود صفر ہے بلکہ یہ مالی تعاون آر ایف آئی کے تحت کیا جائے گا جس کی شرائط اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ(موجودہ شرح سود ڈیڑھ فیصد) کے تحت طے کی جاتی ہیں اور اسے سوا 3 سال سے 5 سال کی مدت میں ادا کرنا ہوتا ہے۔

مالیاتی ادارے کے عہدیدار نے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام اور اس کے نتائج پر بھی بات کی اور کہا کہ ’حکام پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی اصلاحاتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اب اس پیش رفت کو کووِڈ 19 کے پھیلاؤ سے عالمی معیشتوں اور مالی صورتحال پر پڑنے والے تباہ کن اثرات سے خطرہ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت نے فوری طور پر ایک معاشی پیکج منظور کیا جس کا مقصد کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا اور متاثرہ خاندانوں اور کاروباروں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح اسٹیٹ بینک پاکستان نے بھی بروقت اقدامات کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کی تا کہ کریڈٹ کے بہاؤ کو مدد ملے جبکہ عارضی ریگولیٹری ریلیف اقدامات بھی کیے۔