The Dawn News - Life & Style

’میں کورونا سے متاثر ہوں، آپ سے اسے شیئر کرنا چاہتا ہوں‘
پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ رانا خان کو ایک انجان شخص نے نامناسب پیغام بھیجا جس کے بعد ان کے شوہر فیصل خان نے انہیں کرارا جواب دےدیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس شخص کی جانب سے بھیجے گئے نامناسب پیغام اور اپنے شوہر کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اس شخص نے اپنے نامناسب پیغام میں لکھا کہ ’میں دبئی سے تعلق رکھنے والا ایک بزنس مین ہوں، آپ کی پروفائل دیکھی، آپ بہت خوبصورت ہیں، اس کورونا مسئلے کے ختم ہونے کے بعد میں آپ سے دبئی میں ملنا چاہتا ہوں، میں آپ کو خوش کروں گا اور اس کے لیے آپ کو پیسے بھی دوں گا‘۔

اس پر ارمینہ رانا کے شوہر فیصل خان نے جواب میں لکھا کہ ’میرا نام فیصل ہے، میں ارمینہ کا شوہر ہوں، میں نے آپ کے پیغامات دیکھے اور آپ کی پروفائل بھی مجھے پسند آئی، میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے کورونا کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، میں کورونا سے متاثر ہوں اور ایک اچھا مسلمان ہوتے ہوئے میں چاہتا ہوں کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کروں، شیخ آپ کیا کہتے ہیں؟‘

ارمینہ نے اس پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس شخص کا نام مٹا دیا جبکہ اپنے شوہر کی تعریف بھی کی۔

مزید پڑھیں: ارمینہ خان نے ویلنٹائن کے دن خاموشی سے شادی کرلی

خیال رہے کہ ارمینہ خان نے رواں سال فروری میں اپنے بچپن کے دوست فیصل خان کے ساتھ شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا تھا۔

انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کے ساتھ نہایت سادگی سے نکاح کیا تھا۔

جبکہ انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے ارمینہ خان نے بتایا تھا کہ وہ آنے والے مہینوں میں اپنی شادی کی خوشی میں ایک تقریب بھی منعقد کریں گی۔

ارمینہ خان نے 2017 میں فیصل خان کے ساتھ منگنی کی تھی۔

اداکارہ نے اس وقت مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اور فیصل خان اپنے خاندان کے ہمراہ بچپن میں ملے تھے اور تب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔