The Dawn News - Pakistan - Islamabad

شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے انسداد منشیات کا قلمدان واپس مل گیا
وزیر مملکت برائے سیفران (اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز) شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے انسداد منشیات کا اضافی قلمدان واپس دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کابینہ میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی تھیں اور وزیراعظم عمران خان نے کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے تھے، ان تبدیلیوں کو آٹا چینی بحران کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ سے منسلک کیا جارہا تھا۔

ان تبدیلیوں میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات کا عہدہ تفویض کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں رد و بدل، خسرو بختیار اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل

ساتھ ہی وزیراعظم نے شہریار آفریدی سے وزیر مملکت برائے انسدادِ منشیات کا اضافی پورٹ فولیو واپس لے لیا تھا جس کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے 8 اپریل کو جاری کیا تھا۔

تاہم ایک روز بعد ہی مذکورہ فیصلہ واپس لے لیا گیا اور 9 اپریل کو نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیفران کو وزیر مملکت برائے انسدادِ منشیات کا اضافی پورٹ فولیو واپس دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کو خاصی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے تقرر سے قبل شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے داخلہ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں تاہم وفاقی وزیر کی تعیناتی کے بعد ان سے یہ عہدہ لے لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں 'منشیات' سے ادویات تیار کی جاتی ہیں، شہریار آفریدی کی ایک مرتبہ پھر وضاحت

قبل ازیں 4 اپریل کو کابینہ میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی تھیں اور وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مخدوم خسرو بختیار کو قومی تحفظ خوراک کی وزارت سے ہٹا کر انہیں اقتصادی امور کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا تھا۔

ساتھ ہی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کو قومی تحفظ خوراک کا عہدہ جبکہ حماد اظہر کو وزیر اقتصادی امور کی جگہ وزیر صنعت کا قلمدان دے دیا گیا تھا۔

کابینہ میں رد و بدل کے نتیجے میں اعظم سواتی کی وزارت بھی تبدیل ہوگئی تھی اور  وہ وزیر پارلیمانی امور کی بجائے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔