The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی آئی اے کے پائلٹ، فلائٹ اٹینڈنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق
راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ اور فلائیٹ اٹینڈنٹ کا اسلام آباد کے ہوٹل کے قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ کو قرنطینہ مرکز لے جایا گیا جبکہ فلائیٹ اٹینڈنٹ کو ایک ہوٹل میں آئی سولیشن میں رکھا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے عملے کے 14 ارکان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  5 میں کورونا وائرس مثبت آیا جبکہ دیگر 9 میں تصدیق نہیں ہوسکی جس کے بعد انہیں واپس گھر بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: 17 لاکھ گھرانوں میں ساڑھے 22 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

انہوں نے کہا کہ پائلٹ اور فلائیٹ اٹینڈنٹ جو ایک روز قبل ہی کینیڈا سے آئے تھے، کو بالترتیب اسلام آباد میں قرنطینہ مرکز اور آئی سولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

جہاز کے عملے کے دونوں اراکین 2 اپریل کو چلنے والی کراچی سے ٹورنٹو کی خصوصی پرواز میں موجود تھے جو 8 اپریل کو اسلام آباد واپس آئی تھی۔

ان دونوں کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں دیگر عملے کے اراکین کے ہمراہ قرنطینہ مرکز لے جایا گیا جہاں دونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 20 مارچ کو کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے عملے کے اراکین کو 22 روز بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کووِڈ 19 کے سوا دیگر امراض سے مرنےوالوں کی میتیں وطن واپس لائیں گے‘

پاکستان ایئرلائنز پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پائلٹ کو پولیس ایسے لے کر گئی جیسے کسی جرم میں گرفتار کرکے لے جارہی ہو۔

تاہم پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معیاری کام کرنے کے طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق جب کسی عملے کے رکن میں علامات سامنے آتی ہیں اور اسے قرنطینہ منتقل کرنے کی یا آئی سولیشن میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تو ایک ایمبولینس بھیجی جاتی ہے جس کے ساتھ پولیس بھی موجود ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں کورونا کا شکار ہونے والے ایک اور عملے کے رکن کے ساتھ بھی ایس او پی ہی اپنایا گیا تھا۔