The Dawn News - Pakistan

پاکستان کی صرف نصف آبادی کورونا سے متعلق خطرات سے آگاہ
کراچی: پاکستان کے صرف نصف شہری و دیہی آبادی اس بات سے واقف ہے کہ ذیابطیس، دمے میں مبتلا اور تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو کووِڈ 19 سے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف حال ہی میں آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

محققیق نے کورونا وائرس کی علامات، اس کی منتقلی کے طریقہ کار اور اس وبا سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے کے حوالے سے جاننے کے لیے پاکستان کی شہری اور دیہی علاقوں کے 7 سو 38 مرد و خواتین کو سروے میں شامل کیا۔

سروے میں شامل تقریباً 90 فیصد افراد کو یہ عمل تھا کہ اس وبا کے باعث معمر افراد کو طبی پیچیدگیوں کا خطرہ ہے تاہم تقریباً نصف لوگ اس بات سے لا علم نظر آئے کہ ذیابطیس، دمے یا تمباکو نوشی کرنے والوں کے لیے بھی یہ خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے نوول کورونا وائرس سے گردوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، تحقیق

اس سلسلے میں آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ظفر فاطمی کا کہنا تھا کہ ’درست معلومات کا ہونا خود کو اور اپنے پیاروں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کا پہلا قدم ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’خاص کر یہ ان کے لیے انتہائی اہم ہے جو خطرے کا شکار گروہ سے تعلق رکھتے ہیں تا کہ احتیاطی اقدامات کرسکیں‘۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ دیہی آبادی میں 10 میں سے ایک فرد نے درست طور پر اس بات کی نشاندہی کہ ہجوم کے مقامات پر وائرس لگنے کا خطرہ زیادہ ہے۔

محققین کو اس وبا کے حوالے سے ناکافی معلومات ہونے کا بھی علم ہوا جبکہ اکثریت نے بخار، کھانسی اور سانس میں تکلیف کو کووِڈ 19 کی علامت قرار دیا تو ہے لیکن ایک فیصد سے بھی کم کو یہ معلوم تھا کہ ایک علامت جسم درد بھی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا ائیرکنڈیشنر کورونا وائرس کو پھیلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں؟

اسی طرح 4 میں سے ایک سے بھی کم تناسب سے لوگوں کو یہ بات معلوم تھی کہ ایک شخص بغیر کسی علامت ظاہر ہوئے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ کورونا وائرس کا علاج موجودہ ادویات سے ممکن ہے اس مفروضے پر ایک بڑی تعداد کو یقین ہے حالانکہ اس وائرس کا کوئی علاج موجود نہیں البتہ علامتوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ تقریباً 60 فیصد شہری آبادی کو اس غلط بات پر یقین ہے کہ نمونیہ کی دوائیں انہیں کورونا سے محفوظ رکھ سکتی ہیں جبکہ دیہی آبادی کے 83 فیصد افراد اس مفروضے پر یقین رکھتے ہیں کہ موجودہ ادویات سے کورونا کا مؤثر علاج ممکن ہے۔

تحقیق کے اعداد و شمار سے آئیسولیشن یا تنہائی اختیار کرنے کے عمل کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت بھی سامنے آئی ہے کیوں کہ تقریباً سروے میں شامل تمام افراد کو یہ علم تو تھا کہ وائرس کی علامتیں 2 ہفتوں تک موجود رہ سکتی ہیں لیکن صرف 37 سے 64 فیصد اس بات سے واقف تھے کہ جس کا کورونا کے مریض سے رابطہ ہوا ہو اسے بھی 14 دن تک قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹاپا نوجوانوں میں کووڈ 19 کی شدت بڑھا سکتا ہے، تحقیق

اسی طرح معلومات کے ذرائع کے حوالے سے اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شہری آبادی اخبارات، ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سے معلومات حاصل کرتی ہے جبکہ دیہی علاقوں کے رہائشی زیادہ تر ساتھیوں کی معلومات پر انحصار کرتے ہیں۔