The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، برطانیہ، چین، الجیریا، دبئی اور انڈونیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 18 سے 20 اپریل کے دوران 23 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی مطابق یہ فلائٹ آپریشن محدود نوعیت کا ہے اور اس دوران اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے پروازیں چلائی جائے گی تاہم انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال نہیں کیا گیا۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر قرنطینہ کی محدود سہولت کی وجہ سے دیگر بڑے شہروں سے پروازیں چلائی جائیں گی اور ان شہروں میں موجود قرنطینہ سہولت کو استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس ہے، وزیر خارجہ

سی اے اے نے مسافروں اور جہاز کے عملے کی حفاظت کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں جس کے مطابق مسافروں اور عملے کے اراکین کو 7 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کا دورانیہ 14 روز تک بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد اور عوام کے پرزور اصرار پر خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا جس کے تحت برطانیہ کی پرواز کا یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10ہزار روپے یا 525 پاونڈ ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ان پروازوں میں پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا تاہم نئی بکنگ کروانے والے مسافر فوری طور پر پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رجوع کریں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا 4 اپریل سے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پروازیں آج (18 اپریل) صبح سے بکنگ کے لیے دستیاب ہیں اور بتایا کہ بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی وجہ سے کم از کم سفری وقت اور ٹرانزٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کے وائرس سے بچاؤ کا امکان زیادہ ہے۔

پروازوں کا شیڈول

18 اپریل کو خصوصی پرواز پی کے-785 اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوگی، پی کے-701 اسلام آباد سے مانچسٹر اور پی کے-203 لاہور سے دبئی جائے گی۔

پی آئی اے نے بتایا کہ 19 اپریل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک اور پرواز پی کے-213 کراچی سے دبئی روانہ ہوگی جبکہ پی کے-224 دبئی سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط

اسی طرح 19 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے-8220 اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جبکہ پی آئی اے کی ریٹرن فلائٹ پی کے-8221 دبئی سے اسی روز ملتان اترے گی۔

19 اپریل کو ہی پی کے-8223 اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی اور دبئی سے واپس فیصل آباد پہنچے گی۔

مزید یہ کہ 19 اپریل کو پی کے-213 کراچی سے دبئی روانہ ہوگی جبکہ پی کے-224 دبئی سے واپس کراچی پہنچے گی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے-8220 اسلام آباد سے دبئی جبکہ ریٹرن فلائٹ پی کے-8221 دبئی سے ملتان پہنچے گی۔