The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ذخیرہ اندوزوں کو 3 سال قید، بھاری جرمانہ دینا ہوگا، آرڈیننس نافذ
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کو مجرمانہ فعل قرار دے دیا گیا ہے جس میں ملوث افراد کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کووِڈ 19 کے پیشِ نظر حکومت نے تعمیراتی شعبے اور مختلف چیزوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس تیار کیا ہے جس کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے۔

آرڈیننس کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جو کوئی بھی آٹا، گندم، چینی، گڑ، گھی، دستانوں، ماسکس اور سینیٹائزرز وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کرے ان کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 32 اشیا کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے آرڈیننس تیار

سزاؤں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کو 3 سال قید، سمری ٹرائل اور ذخیرہ کی گئی اشیا کی مالیت کا نصف حصہ جرمانہ کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی سامان بھی ضبط کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون بنا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 اپریل کو ضروری اشیا کے ذخیرے کی اطلاعات پر حکومت نے ذخیرہ اندوزوں اور 32 ضروری اشیا کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے خلاف سخت کارروائی کے لیے آرڈیننس تیار کیا تھا۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ انسداد اسمگلنگ آرڈیننس بھی تیار ہے جسے وزیراعظم کے دفتر بھجوادیا گیا ہے جہاں اس پر غور کیا جارہا ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز میں اسے بھی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ راستوں سے پاکستان سے باہر ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام اور گندم، چینی اور آلو وغیرہ کی اسمگلنگ عوامی مفاد کے خلاف ہے اور وبائی صورتحال میں ضروری ہے کہ ان تمام اشیا کی غیر اعلانیہ راستوں سے اسمگلنگ روکی جائے۔

مزید پڑھیں: صوبوں کو اشیائے خورونوش کی ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس آرڈیننس میں فوکل پوائنٹ محکمہ کسٹم ہے لیکن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کسی بھی ادارے مثلاً آئی ایس آئی، ایم آئی، لیویز، کوسٹ گارڈز، ایف آئی اے یا آئی بی کو معاونت کے لیے اختیار دے سکتا ہے۔

آرڈیننس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ضلعی انتظامیہ کے پاس خاصی معلومات ہوتی ہیں لہٰذا ضلعی انتظامیہ یا کسی بھی شخص کے پاس اگر کوئی معلومات ہو تو وہ متعلقہ شخص کو معلومات فراہم کرے جس کی نقل سیکریٹری قانون کو ارسال کی جائے گی۔

جس کے بعد سیکریٹری قانون اس بات کا جائزہ لیں گے کہ معلومات فراہم کرنے کی صورت میں متعلقہ ادارے نے اس پر کام کیا یا نہیں اور ایک رپورٹ تیار کر کے جواب دہی کریں گے جس کے بعد اس محکمے کو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں، اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی کے آرڈیننس میں ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مارکیٹ میں ساز باز کرنے کو مجرمانہ فعل قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی والے آرڈیننس کے تحت سمری ٹرائل میجسٹریٹ کریں گے جبکہ اسمگلنگ کے خلاف سمری ٹرائل خصوصی جج کریں گے جنہیں چیف جسٹس کی مشاورت سے تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آرڈیننس کے مطابق ان 32 اشیا کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی ہوگی: چائے، چینی ، دودھ، پاوڈر دودھ، نوزائیدہ بچوں کے لیے دودھ اور کھانا، خوردنی تیل، سوڈا، پھلوں کا رس، نمک، آلو، پیاز، دالیں، مچھلی، گائے کا گوشت، مٹن، انڈے، گُڑھ، مصالحے اور سبزیاں، لال مرچ، دوائیں، مٹی کا تیل، چاول ، گندم، آٹا، کیمیکل کھاد، پولٹری فوڈ، سرجیکل دستانے، چہرے کے ماسک، این 95 ماسک، سینیٹائزر، سطح صاف کرنے والی مصنوعات، کیڑے مار ادویات، ماچس اور آئسوپروپل الکوحل۔