The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، رواں سال مجموعی تعداد 41 ہوگئی
اسلام آباد: ہفتے کے اختتام پر ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا۔

سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل کنگری میں 14 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘بلوچستان کے ضلع پشین کی یونین کونسل بازار کونا میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’بچے کے ہاتھ پیر مفلوج ہوگئے ہیں، وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے والد کسان ہیں‘۔

خیال رہے کہ پولیو ایک انتہائی معتدی مرض ہے جو زیادہ تر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو اپنا شکار بناتا ہے، یہ اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر معذوری بلکہ موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، خیبرپختونخوا میں ویکسین سے اخذ شدہ پولیو وائرس کے 6 کیسز رپورٹ

پولیو کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا البتہ ویکسینیشن بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔

ہر مرتبہ جب ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں تو وائرس سے اس کی حفاظت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

دنیا میں صرف دو ممالک، پاکستان اور افغانستان، ہیں جہاں سے اس وائرس کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔

پاکستان پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو سے متعلق سفری پابندیاں بھی عائد ہیں جو بیرون ملک سفر کرنے والے ہر شہری کو ویکسینیشن کا سرٹفکیٹ دکھانا لازمی قرار دیتا ہے۔