The Dawn News - Pakistan - Islamabad

امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پروازوں کی اجازت طلب
پاکستان نے امریکا سے کورونا وائرس عالمی وبا کے باعث وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو خصوصی پروازوں کی اجازت لینے کے لیے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پروازوں کے نمبرز اور دیگر طریقہ کار کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'امریکا اور پاکستان کے مابین براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فوری کوئی منصوبہ نہیں'

واضح رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت کے لیے خط لکھا۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ان چند ایئرلائنز میں شامل ہے جو دہائیوں سے دونوں ممالک کو خدمات فراہم کررہی ہے تاہم گزشتہ چند برسوں سے پی آئی اے نے امریکا کے لیے اپنی باقاعدہ پروازیں روک دی تھیں۔

تاہم پاکستانی حکام معمول کی پروازوں کی بحالی کے لیے اپنے امریکی ہم منصبوں سے رابطے میں تھے اور اب بھی نیویارک میں عملہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال ہونے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ کووِڈ 19 وبا نے ایسی صورتحال پیدا کردی ہے کہ جس نے دونوں ممالک کے پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کے لیے فوری فضائی سروس کو ضروری بنادیا ہے، اس لیے پی آئی اے امریکا کے لیے پروازوں کی بحالی کی منظوری مانگ رہی تھی۔

ایئر مارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پاس ایک مستند فارن کیریئر پرمٹ ہے اور اپنے قانونی نمائندوں کے ذریعے امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن میں نئی سیکیورٹی اتھارٹی کے لیے درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے۔

مزید یہ کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مارچ میں سیکیورٹی جائزہ بھی لیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایک پارلیمانی بریفنگ میں امریکا کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انتظامیہ نے پی آئی اے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا اور پیشہ وارانہ رویے کو سراہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی پی آئی اے پروازوں کی براہ راست لینڈنگ میں مدد کی یقین دہانی

سی ای او پی آئی کے مطابق ایئرلائن میں اپنی پروازیں متعدد امریکی شہروں بشمول، نیویارک، ڈیلاس، لاس اینجلس اور شگاگو سے چلانے کی صلاحیت ہے جبکہ مختصر نوٹس پر بھی یہ پروازیں چلائی جاسکتی ہیں۔

اس سلسلے میں وزارت ہوا بازی کے سیکریٹری حسن ناصر کامی نے محکمہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز اور پی آئی اے کے سینئر حکام کے ہمراہ 5 رکنی امریکی وفد سے ملاقات کی تھی اور سیکیورٹی انتظامات اور ایوی ایشن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2017 میں پی آئی اے نے آپریشنل لاگت میں اضافے کے باعث ایئرلائن کودرپیش خسارہ کم کرنے کے لیے امریکا سے پروازیں روک دی تھیں۔

بعدازاں ایئر لائن نے امریکا سے براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے امریکی حکام سے بات چیت کا آغاز کردیا تھا۔