The Dawn News - Pakistan - Punjab

پنجاب: وبا میں کمی تک طبی عملے کیلئے ہر ماہ اضافی تنخواہ کا اعلان
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور ماہرین صحت کے لیے اپریل سے لے کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی تک ہر ماہ ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں اور منسلک طبی ماہرین کی تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کررہی ہے جبکہ احتیاطی اقدامات اختیار نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ’عالمی وبا سے لڑنے اور جیتنے کے لیے یہی واحد راستہ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: حفاظتی آلات کی عدم فراہمی پر پنجاب کے ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی سیاست میں مصروف اور اس وقت بھی قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے احتساب کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمران خود سے سوالات کیے جانے سے خوفزدہ ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن سخت

دوسری جانب لاہور پولیس نے شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا۔

ڈان اخبار کی ایک اور رپورٹ کے مطابق پولیس نے مزید کیسز کی رپورٹ کے بعد میں شاد باغ، شادمان، بیگم کوٹ، شاہدرہ اور وحدت کالونی میں مزید گلیوں اور رہائش گاہوں کو سیل کردیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشن فیصل شہزاد نے کہا کہ ہم نے حکومتی پالیسی پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے اور اس سلسلے میں شہر کی مختلف سڑکوں پر 122 ناکے لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 13328 افراد متاثر، 3 ہزار سے زائد صحتیاب

انہوں نے مزید بتایا کہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں، طبی عملے، صحافیوں، ہنگامی سروسز سے تعلق رکھنے والوں کو سڑکوں پر آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کوروا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 446 ہوگئی ہے اور اب تک 81 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سامنے آنے والے کیسز میں سے 60 فیصد کا تعلق لاہور سے ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں میں سے 22 کی حالت تشویشناک ہے۔