The Dawn News - Life & Style

کورونا وائرس: سلینا گومز کے گانے پر نرسز کا رقص
دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث اگر کوئی اس وقت سب سے زیادہ خطرے میں ہے تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ ہے جو اس جنگ کے خلاف سب سے آگے کھڑے ہیں۔

یقیناً کورونا کے خلاف یہ جنگ آسان نہیں لیکن ایسے میں سوشل میڈیا پر کئی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں وہ اپنی تھکن دور کرنے کے لیے رقص کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین ڈاکٹرز کی ان ویڈیوز کو خوب پسند کرتے بھی نظر آئے۔

ایلے ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر دو نرسز کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔

یہ دونوں نرسز سلینا گومز کے نئے البم ’ریئر‘ کے گانے ’بوائے فرینڈ‘ پر رقص کرتی نظر آئیں۔

جہاں ان کے اس رقص کو لوگوں نے خوب پسند کیا وہیں گلوکارہ سلینا گومز نے خود بھی ان نرسز کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس ویڈیو نے مجھے مسکرانے پر مجبور کردیا، میں طبی عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آپ ہمارے ہیرو ہیں‘۔

یاد رہے کہ رواں ماہ سلینا گومز نے اعلان کیا تھا کہ ان کے نئے البم ’ریئر‘ کے ہر آرڈر سے وہ ایک ڈالر کورونا متاثرین کے لیے عطیہ کریں گی۔

اس البم میں گلوکارہ نے تین گانے ریلیز کیے جن میں سے ایک ’بوائے فرینڈ‘ یے۔

واضح رہے کہ ان نرسز نے یہ ویڈیو ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے بنائی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایسی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جس میں وہ مشہور گانوں پر زبردست رقص کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرز کے رقص پر اشنا شاہ کی تنقید اور پھر معافی

جہاں مداحوں نے ان ویڈیوز کو سراہا وہیں پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ڈاکٹرز کے رقص کی ایک ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک متاثرین کی تعداد 30 لاکھ  سے زائد جبکہ اموات 2 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے اعداد وشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 30 لاکھ 65 ہزار 176 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں متاثرین کی تعداد 13965 جبکہ اموات 294 ہوگئی ہیں۔