The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن لازمی خدمات قانون کے ماتحت کردیا گیا
راولپنڈی: حکومت نے پاکستان ایسینشیئل سروسز (مینٹیننس) ایکٹ یعنی لازمی خدمات کا قانون 1952 نافذ کردیا۔

اس ایکٹ کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کو مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے بچاؤ اور انخلا کی اجازت مل گئی۔

مذکورہ ایکٹ 6 ماہ کی مدت تک کے لیے فوری طور پر نافذ العمل کیا گیا۔

پی آئی ترجمان کے مطابق کووِڈ 19 کے اثرات کے باعث پاکستانیوں اور تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد مختلف ممالک میں پھنسی ہوئی ہے جن کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی ہے اور ان کے وسائل محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال

اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ بچاؤ، انخلا اور وطن واپسی کا آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے سی ایل کی سروسز فوری طور پر 6 ماہ کے لیے لازمی خدمات کے قانون کے ماتحت کردی گئی ہیں۔

اس بات کی امید ہے کہ اس قانون کے اطلاق سے کمپنی کے شعبہ جات اور ملازمین دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی مکمل وطن واپسی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کریں گے۔

ساتھ ہی کمپنی مثبت طریقے سے قومی خدمات میں حصہ لے سکتی ہے جو بیرونِ ملک پھنسے تارکین وطن پاکستانیوں کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک بڑا کام ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت اب تک 160 پروازوں کے ذریعے 27 ہزار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے قومی ایئرلائن کے بہادر خواتین و مرد ملازمین کی کوششوں سے آگاہ اور انہیں سمجھتی ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل، پائلٹس کا جہاز اڑانے سے انکار

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلارہی ہے اور اب تک 27 ہزار سے زائد افراد کو واپس لایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر کو مختلف ممالک میں پھنسے اور وطن واپسی کے خواہشمندوں کی ہزاروں شکایات موصول ہوئی تھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی اجازت سے پی آئی اے پروازوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک آخری پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آجاتا۔

ترجمان پی آئی اے نے اعلان کیا کہ قومی ایئرلائن بیرونِ ملک وفات پا جانے والوں کی میتیں بھی وطن واپس لائے گی۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اس مشن میں ادارے کو تمام حکومتی حلقوں اور قومی اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔

یہ خبر 30 اپریل 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔