The Dawn News - Pakistan - Punjab

پی آئی اے نے ملازمین کی تمام تنظیموں سے معاہدے منسوخ کردیے
راولپنڈی: حکومت کی جانب سے پاکستان ایسینشئل سروسز ایکٹ 1952 یعنی لازمی خدمات کے قانون کے نفاذ کے ایک روز بعد ہی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے کلیکٹو بارگیننگ ایجنٹ (سی بی اے) کے سوا پی آئی اے کے ملازمین کی تمام تنظیموں کے ساتھ معاہدے مسوخ کردیے۔

یہ اقدام پی آئی اے کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے بچاؤ، نکالنے اور وطن واپس لانے کے لیے اٹھایا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی بی اے کے سوا ملازمین کی تمام تنظیموں کو 6 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سی بی اے ایک آئینی تنظیم ہے جو ملازمین کی جانب سے انتظامیہ سے مذاکرات کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن لازمی خدمات قانون کے ماتحت کردیا گیا

جن تنظیموں کو نا منظور کیا گیا اس میں پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا)، سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن، ایئرلائن ٹیکنالوجسٹس ایسوس ایشن آف پاکستان، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز آف پاکستان اور پاکستان ایئر لائنن کیبن کریو ایسوسی ایشن شامل ہے۔

خیال رہے کہ یہ تنظیمیں صرف پی آئی اے ملازمین کی نمائندگی کرتی ہیں دیگر ایئرلائنز کے ورکرز کی نہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے یہ اقدام لازمی آپریشن اور کمپنی کو ان متعدد گروپس کے چنگل سے نکالنے کے لیے اٹھایا جو متوازی انتظامیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اس ضمانت کے ساتھ ہے کہ یہ اقدامات ملازمین کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد صرف کمپنی کے افعال کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

اس سلسلے میں مذکورہ بالا تمام تنظیموں کے سربراہان کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کیے گئے۔

مزید پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کو امریکا کیلئے براہِ راست پروازوں کی اجازت

چنانچہ اب سے انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کروانے کے لیے صرف ایک منظورہ شدہ تنظیم ہوگی جو سی بی اے ہے اور اسے انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ 2012 کی دفعہ 19 کے تحت قانونی حیثیت حاصل ہے۔

اس طرح ان ایسوسی ایشنز کے پیش کردہ تمام معاملات پر اب کارروائی نہیں ہوگی البتہ انفرادی درخواستوں پر فیصلہ میرٹ کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ معاہدوں کے ختم ہونے کے نتیجے میں منتظمیں کے احکامات الگ سے جاری کردیے گئے۔

ورکرز ایسوسی ایشن کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں بھی یہ کہا گیا کہ اس کا مقصد تنخواہوں، مراعات، الاؤنسسز اور ملازمین کے دیگر فوائد کو کم کرنا نہیں ہے۔

یہ خبر یکم مئی 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔