The Dawn News - News

میں اور میرے بچے بہت تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اللہ  کے کرم سے میں اور میرے بچے بہت تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم،ساتھیوں، اپنی جماعت، تمام پارلیمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اپنی محبت کا اظہار کیا میرے پاس الفاظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ اس وبا، اس مصیبت سے ہماری قوم کو نجات دلائے، انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک امتحان ہے اور اس کا مقابلہ ہمیں صبر اور استقامت سے کرنا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ  کے کرم سے میں اور میرے بچے بہت تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تمام احباب کی خصوصی دعائوں کا شکر گزار ہوں۔

اسد قیصر نے کہا کہ میڈیا سے گزارش کرتا ہوں کہ سنسنی نہ پھیلائیں بلکہ آگاہی اور امید دیں، اگر میڈیا خوف کے ماحول میں خبریں اور ایسی معلومات دیتے ہیں جس سے مریض کو تکلیف دیں اس حوالے سے احتیاط برتیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل اسد قیصر نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی، ان کے 2 بچے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔