The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عالمی سطح پر طلب میں کمی کے باعث ملکی برآمدات میں 54 فیصد کمی
اسلام آباد: کورونا وائرس وبا کے عالمی معیشت پر اثرات کی وجہ سے آرڈرز منسوخ اور مؤخر ہونے کے سبب ملکی برآمدات اپریل میں 54 فیصد کم ہو کر 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر آگئی جو ایک سال قبل 2 ارب 8 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی برآمدی اشیا کی سب سے اہم مارکیٹس شمالی امریکا اور یورپی ممالک میں عالمی معیشت کی سست روی کے اثرات سے اپریل میں ملک کی مجموعی برآمدات میں کمی ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ برآمدات میں کمی کی توقع تھی کیوں کہ وبا کے تناظر میں طلب کم ہونے کے باعث صرف چند خریداروں نے مقامی مینوفیکچررز کے ساتھ اپنے وعدوں کا پاس رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی صورتحال کے سبب ملکی برآمدات میں کمی

اس کے مقابلے میں مارچ کے مہینے میں کورونا وائرس کے اثرات واضح طور پر کم تھے اور اس دوران برآمدات سالانہ بنیاد پر 8.46 فیصد کم ہو کر ایک ہزار 80 ارب ڈالر تک گر گئی تھی۔

برآمدات میں اچانک اتنی کمی کی ایک وجہ شپنگ کے راستوں کی بندش بھی ہے کیوں کہ بندرگاہوں پر کنٹینرز کی آمد بھی اپریل میں 27 فیصد کم رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے آرڈر کی منسوخی اور مؤخر کے پیغامات موصول ہونے پر برآمد کنندگان نے اپنی کنسائمنٹ بھی روک لیں۔

اس کے علاوہ کراچی بندرگاہ پر اس وقت برآمدی سامان کے 7 ہزار کنٹینرز رکھے ہوئے ہیں کیوں کہ عالمی شپنگ معطل ہونے کی وجہ سے ان کے پاس کہیں جانے کا راستہ نہیں۔

مزید پڑھیں: تجارتی افسران برآمدات کے آرڈرز کی منسوخی پر کام کریں گے

مزید یہ کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اپریل کے دوران پاکستان، ایران اور افغانستان کی سرحدوں کی بندش کی وجہ سے زمینی راستوں سے بھی برآمدات نہیں ہورہی۔

یوں مجموعی طور پر جولائی تا اپریل برآمدات 3.92 فیصد کم ہو کر 18 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک گر گئی جو ایک سال قبل 19 ارب 16 کروڑ روپے تھی۔

چنانچہ برآمدات میں کمی کے اثرات زائل کرنے کے لیے حکومت نے حال ہی میں ٹیکسٹائل ماسکس برآمد کرنے کی اجازت دی۔

دوسری جانب برآمد کنندگان کا کہنا تھا اب انہیں بیکٹیریا اور پھپھوندی سے پاک کپڑوں، تکیہ کے غلافوں، طبی دستانوں، تولیے، بستر کی چادروں اور ماسکس کے آرڈرز مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فروری کے دوران ملکی برآمدات میں 13.6 فیصد کا اضافہ

اس سلسلے میں صوبہ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے بھی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور برآمدات میں اضافے کے لیے کچھ صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ کووِڈ 19 وبا سے قبل حکومت نے رواں مالی سال کے دوران برآمدات 26 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچے کا تخمینہ لگایا تھا جو گزشتہ برس 24 ارب 65 کروڑ 60 لاکھ روپے تھی۔