The Dawn News - News

قومی اسمبلی کی رپورٹنگ کرنے والے تین صحافی کورونا کا شکار
قومی اسمبلی کے اجلاس کی رپورٹنگ کرنے والے تین رپورٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس میں جن پارلیمانی رپورٹرز کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا گیا تھا آج ان میں سے 25 پارلیمانی رپورٹرز کی ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوئیں۔

ان 25 میں سے تین پارلیمانی رپورٹرز ناصر نقوی، شاکر سولنگی اور رضوان احمد کی رپورٹس مشکوک آئی ہیں اور اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد واضح ہو گا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے یا نہیں۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تینوں صحافیوں کی مزاج پرسی کی اور ٹیسٹ و علاج کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔