The Dawn News - Life & Style

بینائی سے محروم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نے گلوکاری سے دل جیت لیے
بینائی سے محروم 14 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سیرین جہانگیر نے برطانوی شو بریٹین گاٹ ٹیلنٹ میں اپنی بہترین آواز سے ججز اور ناظرین پر سحر طاری کردیا۔

سیرین جہانگیر نے اس دوران برطانوی گلوکارہ گیبریل اپلن کا گانا ’سیلویشن‘ گایا، جہاں ان کی گلوکاری کو بےحد پسند کیا گیا وہیں ناظرین میں بیٹھا ان کا چھوٹا بھائی بھی آبدیدہ ہوگیا۔

سیرین نے اس دوران ججز کو اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ 5 سال کی عمر میں انہیں آنکھوں کی روشنی کا سنگین مسئلہ پیش آیا۔

سیرین کے مطابق اس دوران انہوں نے ایک سمندری ڈاکو کا روپ اپنایا ہوا تھا، جیسے ہی والدین نے ان کی ایک آنکھ کو چھپایا، انہیں دوسری آنکھ سے نظر آنا بالکل بند ہوگیا، وہ بائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اور پھر 4 سال بعد 9 سال کی عمر میں کئی طبی طریقوں کے باوجود ان کی دائیں آنکھ کی روشنی بھی ختم ہوگئی۔

اس حوالے سے ان کے والد کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ہر کوشش کی، بھارت میں 6 ہفتوں کے لیے اس کا علاج بھی کروایا، اس کی آنکھوں میں ٹیکے بھی لگے، لیکن کچھ نہ ہوسکا، 9 سال کی عمر میں سیریز آئی پیڈ پر ایک گیم کھیل رہی تھی اور اسے اپنے چہرے کے بہت قریب رکھے ہوئے تھی، وہ ہمیشہ سے ہی ایسا کرتی تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اچانک میرے پاس آئی مجھے آئی پیڈ واپس دیا اور کہا کہ وہ مزید نہیں کھیل سکے گی، وہ ہی لمحہ تھا جب میں سمجھ گیا کہ وہ اپنی بینائی سے محروم ہوگئی ہے، میں گھر کے دوسرے کمرے میں گیا اور وہاں جاکر رونے لگا‘۔

شو کے دوران سیرین نے ججز کو بتایا کہ ’ایک وقت تھا جب میں دیکھ سکتی تھی اور اب نہیں دیکھ سکتی، لیکن شاید موسیقی ہی اب میری بینائی بن چکی ہے، موسیقی ہی میرے لیے سب کچھ ہے‘۔

پرفارمنس کے بعد چاروں ججز نے سیرین جہانگیر کی گلوکاری کو بے حد پسند کیا جبکہ شو میں موجود افراد ان کا گانا سن کر کافی جذباتی ہوگئے اور انہیں خوب داد دی۔