The Dawn News - Life & Style

ایک تعلق کو بچانے کے لیے زندگی کے 8 سال تباہ کردیے، صبا قمر
پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی قسط شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں تنہائی بیان کی تھی۔

اور اب صبا قمر نے اپنے چینل پر دوسری ویڈیو شیئر کردی جس میں انہوں نے ایک ایسا مزاحیہ شو پیش کیا جہاں نامور شخصیات سے عجیب و غریب سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن: صبا قمر کا بھی یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

ویڈیو میں صبا قمر سے ماضی اور حال کی اداکاراؤں کے درمیان موازنا کرنے اور ان کی رومانوی زندگی کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔

انٹرویو کے دوران صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اداکاروں کو ایسا ہونا چاہیے جن سے عام لوگ خود کو جوڑ سکیں، میں چاہتی ہوں کہ ایسے کردار کروں جو حقیقت لگیں‘۔

اس دوران اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کسی کے ساتھ 8 سال تک تعلقات میں رہیں تاہم اس تعلق کا انجام بہت برا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’بہت چھوٹی عمر سے ہی، لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والی پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کردیے‘۔

صبا قمر کے مطابق ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا اور بعدازاں کسی دوسری خاتون کے لیے انہیں چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آئیسولیشن‘ صبا قمر کے یوٹیوب چینل کی پہلی قسط سامنے آگئی

اداکارہ کے مطابق ’وہ مجھ سے جھوٹ بولتا، برا سلوک کرتا، میری تذلیل کرتا تھا اور بعدازاں معافی مانگ لیتا، میرے لیے یہ تعلق اہم تھا کیوں کہ میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لیے 8 سال اسے قائم رکھا یہ سوچ کر کہ وہ بہتر ہوجائے گا، لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کردیا‘۔

یاد رہے کہ اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ پہلی قسط کا نام حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے ’آئیسولیشن‘ (تنہائی) رکھا تھا۔

اس قسط کا آغاز صبا قمر کی معمول کی زندگی سے ہوتا ہے، جس کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث اکیلے پن کو دکھایا گیا۔