The Dawn News - Pakistan

فواد چوہدری بھی ارطغرل غازی کے مداح
دیریلش ارطغرل جو پاکستان میں ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جارہا ہے، مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز بنارہا ہے۔

رمضان کے دوران پی ٹی وی سے یہ روزانہ نشر ہوا اور عید کے دن تک اسے یوٹیوب پر 30 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا تھا۔

ڈرامے کی مقبولیت اور پاکستان میں مداحوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے 'ارطغرل غازی' کے تقریبا تمام ہی مرکزی اداکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

اس ڈرامے کو وزیراعظم عمران خان کی فرمائش پر پی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزرا بھی اسے دیکھنے کے لیے وقت نکال رہے ہیں۔

اس کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ایک ٹوئٹ سے ہوتا ہے اور اس سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ وہ اس ڈرامے کے کم از کم 3 سیزن دیکھ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ 'ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن سے نئی ترک ریاست کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے، ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہیئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں'۔

خیال رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے، اس ڈرامے کی مجموعی طور 179 قسطیں ہیں

واضح رہے کہ حالیہ دنوں فواد چوہدری مسلسل خبروں میں ہیں اور اس کی وجہ عید کے چاند کا معاملہ ہے۔

انہوں نے 29 ویں روزے کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی وزارت کے تیار کردہ چاند کے کیلینڈر کے مطابق پاکستان میں 24 مئی کو عیدالفطر ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آج سانگھڑ، پسنی، جیونی، بدین اور ٹھٹہ میں 7 بجکر 36 منٹ سے لے کر 8 بج کر 14 منٹ کے درمیان چاند دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پشاور میں مفتی پوپلزئی نے کل عید منانے اعلان کیا ہے حالانکہ پشاور میں آج بھی چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے فواد چوہدری کی جانب سے عید کی تاریخ کا اعلان کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں کرے گی۔

اسی روز رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین منیب الرحمٰن نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو دین میں مداخلت سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر وزارت تک محدود رہنے کی پابندی لگنی چاہیے۔