The Dawn News - Life & Style

کورونا وائرس: وینس فلم فیسٹیول رواں سال ستمبر میں منعقد ہوگا
دنیا کے قدیم ترین وینس فلم فیسٹیول کا آغاز اپنے شیڈول کے مطابق رواں سال ستمبر کو ہوگا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں کہ یہ فیسٹیول بھی باقی اجتماعات کی طرح منسوخ یا ملتوی کردیا جائے گا جس کے بعد وینس کے گورنر لوکا زائیا نے ان خبروں کو بےبنیاد ٹھہراتے ہوئے واضح کیا کہ فیسٹیول اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز ’کانز‘ کو حاصل ہے لیکن ’وینس‘ کو دنیا کے قدیم ترین فلم فیسٹیول ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے بینیل دی وینیزیا کمپنی منعقد کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فلم ڈارلنگ وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

اس فیسٹیول کی سالانہ 77ویں تقریب میں آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلینچٹ جیوری کی سربراہی کریں گی۔

لوکا زائیا کے مطابق فیسٹیول اپنے اعلان شدہ وقت پر منعقد کیا جائے گا البتہ یہ ضرور ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت کم تعداد میں پروڈکشن کمپنیز اس فلمی میلے کا حصہ بنیں گی۔

یاد رہے کہ کانز فلم فیسٹیول جو کہ رواں سال مئی میں منعقد ہونے جارہا تھا کو کورونا وائرس کے باعث اپنی تقریب منسوخ کرنی پڑی تھی۔