The Dawn News - Pakistan - Sindh

سندھ: کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 507 تک جا پہنچی
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 573 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 507 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 مریضوں کا انتقال بھی ہوا۔

صوبے میں سامنے آنے کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے دن کے حساب سے ٹیسٹ بڑھائے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 327 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 573 مثبت آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک لاکھ 61 ہزار 628  ٹیسٹ کیے گئے جس میں  23 ہزار 507 کیسز کی تصدیق ہوئی.

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح سندھ میں اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 374 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 55 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں248  مریضوں کی حالت تشویش ناک ہےجن میں سے 49 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 14 ہزار 618 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 12 ہزار 931 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 794 مریض آئسولیشن مراکز میں زیر علاج ہیں اور 893  مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 542 مریض صحتیاب ہوئے اس طرح  سندھ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 515 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سندھ کورونا سے صحتیاب ہونے کا تناسب 37 فیصد ہے۔

صوبے کی کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل 573 نئے کیسز میں کراچی میں 467 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔

مزید پڑھیں:

جس میں سے کراچی کے  ضلع شرقی میں 135، ضلع وسطی میں 109، ضلع جنوبی میں 94، ضلع کورنگی میں 77، ضلع ملیر میں 31، ضلع غربی میں 21 کیس شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 24، شکارپورمیں 12، جیکب آباد میں 11، کشمور میں 5، لاڑکانہ میں 4، سکھر میں 3، عمرکوٹ میں 3 کیسز جبکہ قمبر، خیرپور اور دادو میں 2-2 اور سانگھڑ میں 1 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کو احتیاط کرنی چاہیے، احتیاط کے بغیر کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں۔

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 58 ہزار 278 افراد بیمار ہوچکے ہیں جس میں ایک ہزار 202 مریض انتقال کر چکے ہیں تاہم اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 314 ہے۔