The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد کے نام سے ہوئی جو ناکے پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحققیات کے لیے 2 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ایس پی انویسٹی گیشن سید مصطفیٰ تنویر اور ایس پی صدر کی نگرانی میں کام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کے جسد خاکی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں نمازِ جنازہ ادا کر کے پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیے گئے۔

آئی جی عامر ذوالفقار خان نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا تھا ملزمان کو ’جلد از جلد‘ گرفتار کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں کر سرچ آپریشن بھی کیا۔

انہوں نے انویسٹی گیشن ٹیم کو کہا کہ اس مقصد کے تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس 22 اگست کو اسلام آباد میں سبزی منڈی کے قریب ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

پولیس کے مطابق اسلام آباد سبزی منڈی کے ناکے پر 3 جوان معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ تلاشی کے دوران نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی تھی۔

قبل ازیں 17 جون کو کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر جانے والے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دونوں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اسی طرح 7 اپریل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ملزمان نے راہگیروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور شہری جاں بحق ہو گیا تھا