The Dawn News - Pakistan

حکومت نے پیٹرول کی قیمت مزید 7 روپے کم کردی
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے تک کمی، پیٹرول 15 روپے سستا

بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہوگی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی  کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب ہمارے ہاں ایندھن کم ترین نرخوں پردستیاب ہے‘۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بھارت میں یہ ہم سےدگنا مہنگا ہےجبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا اورنیپال وغیرہ میں اس کےنرخ ہم سے 50 سے 75فیصد تک زیادہ ہیں‘۔

خیال رہے کہ 29 مئی کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

سمری کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کی تجویز دیتے ہوئے اس کی قیمت81 روپے 58 پیسے سے کم کرکے 74 روپے 52 پیسے کرنے کی سفارش کی تھی۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی سفارش بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اس سے قبل حکومت نے مئی کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

خزانہ ڈویژن سے جاری بیان میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 44 روپے تک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

اتھارٹی کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 33 روپے 94 پیسے اور 24 روپے 57 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

تاہم حکومت نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا تھا۔

قبل ازیں 24 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی تھی۔